US ISM Manufacturing PMI ریلیز ، امریکی ڈالر میں بحالی کی لہر ۔

اگست 2023ء میں پرچیز مینیجرز انڈیکس 47.6 فیصد رہا

US ISM Manufacturing PMI Report ریلیز کر دی گئی ۔ جس کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس میں بحالی کی لہر وسعت اختیار کر گئی ہے۔

US ISM Manufacturing PMI Report کی تفصیلات۔

جاری کیے جانیوالے اعداد و شمار کے مطابق اگست 2023ء میں صنعتی پیداواری شعبے کا پرچیز مینیجرز انڈیکس 47.6 فیصد رہا۔ اس سے قبل 47.00 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ اگر اس کا تقابلہ گذشتہ ماہ کے ساتھ کریں تو جولائی کی ریڈنگ 46.4 فیصد رہی تھی۔ اس طرح نہ صرف یہ رپورٹ تمام تخمینوں کو مات دے گئی ہے بلکہ رواں کوارٹر کی دیگر رپورٹس سے زیادہ مثبت رہی ہے۔

US ISM Manufacturing PMI ریلیز ، امریکی ڈالر میں بحالی کی لہر ۔

انڈسٹری کی ادا کردہ قیمتوں کا انڈیکس 48.4 فیصد رہا۔ جبکہ 43.9 فیصد کا تخمینہ تھا۔ ادا کردہ قیمتوں میں اضافے کا پہلو افراط زر کے گہرے اثرات کی نشاندہی کر رہا ہے اور اس سے فیڈرل ریزرو کیلئے FOMC کی آئندہ میٹنگ میں Rate Hike Program جاری رکھنے کا جواز پیدا ہو گیا ہے۔ اسی وجہ سے امریکی ڈالر اور بانڈز کی طلب (Demand) میں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے تیسرے اور اہم پہلو یعنی نئے آرڈرز کا جائزہ لیں تو انکا انڈیکس 46.8 فیصد رہا ہے۔ جبکہ معاشی ماہرین 47.3 فیصد کی توقع کر رہے تھے۔ ڈیٹا کے اس حصے میں بھی Headline Inflation کی سطح میں اضافہ ظاہر ہو رہا ہے۔

مارکیٹ کی صورتحال۔

ڈیٹا پرنٹ ہونے کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس میں تیزی کا رجحان ظاہر ہو رہا ہے۔ جو کہ اس سے قبل US Non Farm Payroll رپورٹ کی مکسڈ ریڈنگ آنے پر دباؤ کا شکار محسوس ہو رہا تھا۔ جبکہ اس کے برعکس گولڈ ، سلور ، یورو اور دیگر تجارتی اثاثے کسی حد تک گراوٹ کے شکار ہوئے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button