USDJPY میں 157 کے قریب مندی ، Japanese Consumer Confidence میں کمی

Downbeat Financial Data raised demand for Japanese Yen in European Sessions

USDJPY میں 157 کے قریب مندی دیکھی جا رہی ہے . آج ریلیز  کئے جانے والے ڈیٹا کے مطابق Japanese Consumer Confidence دسمبر میں 38 فیصد پر آ گیا ہے .

توقعات سے منفی اعداد و شمار سامنے آنے پر Japanese Yen کی طلب میں اضافہ ہوا  . جس کی بنیادی وجہ Bank of Japan کی آئندہ Monetary Policy Meeting میں Interest Rate بڑھانے کے امکانات کا بڑھنا ہے

Japanese Consumer Confidence Report کا جائزہ

Japanese Cabinet Office کی طرف سے جاری کردہ ڈیٹا میں Consumer Confidence کی سطح 36.2 فیصد آئی ہے۔ جبکہ اس سے قبل 38.3 فیصد کی توقع تھی۔ عوام کا معیار زندگی 3 فیصد کمی کے ساتھ 35.9 فیصد پر آ گیا ہے۔ جبکہ Personal Spending میں بھی کمی واقع ہوئی ہے اور اسکا لیول 340 فیصد پر پہنچ گیا ہے۔

تحقیقاتی ٹیم کے مطابق Japanese Consumers کی قوت خرید 1.1 فیصد کمی کے ساتھ 30 فیصد پر ریکارڈ کی گئی ہے ۔ اس طرح جاپانی حکومت کے دعووں کے باوجود معیشت اور روزمرہ زندگی پر Inflation کے منفی اثرات دیکھے جا سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ Bank of Japan  نے گذشتہ 18 ماہ کے دوران اسی وجہ سے Interest Rate میں اضافہ نہیں کیا تھا اورSoft Monetary Policy اختیار کئے رکھی تھی کہ Growth Rate پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ حالانکہ اس تمام عرصے کے دوران Yen کی قدر میں 12 فیصد تک کمی واقع ہوئی۔

USDJPY کا ردعمل۔

ڈیٹا پبلش ہونے کے بعد Japanese Yen کی قدر میں تیزی ریکارڈ کی گئی  ۔ جس کے بعد اس کے مقابلے میں USD مندی  کے ساتھ  157 کے قریب آ گیا ہے ۔ آج اسکی قدر میں مجموعی طور پر 0.20 فیصدکمی  ریکارڈ کی گئی ہے۔

USDJPY میں 157 کے قریب مندی ، Japanese Consumer Confidence میں کمی
USDJPY

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button