Australian Employment Report جاری ، آسٹریلیئن ڈالر میں گراوٹ
جاری کئے گئے ڈیٹا کے مطابق ملک میں Unemployment Rate 3.7 فیصد پر آ گیا۔
Australian Employment Report جاری کر دی گئی۔ جس کے بعد آسٹریلیئن ڈالر کی قدر میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔
Australian Employment Report کی تفصیلات ۔
آسٹریلوی محکمہ شماریات (Australian Bureau of Statistics) کے جاری کردی ڈیٹا کے مطابق جولائی 2023ء کے دوران ملک میں بیروزگاری کی سطح (Unemployment Rate) 3.7 فیصد پر پہنچ گیا۔ جبکہ اس سے قبل 3.5 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ اگر اس کا تقابلہ جون کے ساتھ کریں تو سابقہ رپورٹ میں یہ سطح 3.5 فیصد تھی۔
ڈیٹا کے مطابق آسٹریلوی لیبر مارکیٹ میں 1 لاکھ 46 ہزار افراد ملازمتوں سے محروم ہوئے جو کہ گذشتہ ایک سال میں بلند ترین اعداد و شمار ہیں۔ کل وقتی ملازمتوں (Full Time Employment) میں 24200 کی کمی واقع ہوئی جبکہ Part Time کانٹریکٹس کی تعداد میں 9 ہزار 6 سو کی کمی نوٹ کی گئی یے۔
مارکیٹ کا ردعمل
رپورٹ جاری کئے جانے کے بعد آسٹریلیئن ڈالر کی قدر میں گراوٹ ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ AUDUSD ایشیائی سیشنز کے دوران 0.6400 سے نیچے آ گیا ۔ واضح رہے کہ یہ Aussie Dollar کی گذشتہ ایک سال میں کم ترین سطح ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔