ٹرینڈنگ

تین ایسی کرپٹو کرنسیز جن میں اس وقت سرمایہ کاری کا موقع ہے

تین ایسی کرپٹو کرنسیز جن میں اس وقت سرمایہ کاری کا موقع ہے۔۔۔۔ بلاشبہ پچھلا ہفتہ کرپٹو کرنسیز کے لئے اچھا نہیں رہا۔ کرپٹو نے اپنی 30 سے 40 فیصد قدر کھو دی۔ لیکن ایسے لوگ جو کہ جراتمندانہ فیصلے کرتے ہیں نیچے خریدنے اور سرمایہ کاری کرنے کا یہی موقع ہے کیونکہ یہ ملیئن ڈالر کی قدر رکھنے والی ڈیجیٹل کرنسیز ہیں۔ ۔ تو سب سے پہلے ہم بات کرتے ہیں 3 سٹار اٹلس کی جسے کرپٹو کی دنیا میں صرف اٹلس کہا جاتا ہے۔ یہ کرنسی سپیس اور وہاں زندگی کی کھوج لگانے کے پروگرام سے منسلک ہے اگر یہ 25.50ملیئن سے نیچے ملے تو یہ آنے والے مہینوں میں بہترین آمدنی دینے والی سرمایہ کاری ہے۔ اس کے لئے سٹار اٹلس ای کو سسٹم کی ویب سائٹ سے انفارمیشن بھی لی جا سکتی ہے۔ سٹار اٹلس کے کرپٹو پروڈکٹس میں پولس اور اٹلس شامل ہیں یہ دونوں سولانا یورپی مارکیٹس کے ڈیجیٹل ٹوکن ہیں۔ (2) ۔۔۔۔ ہائی سٹریٹ ۔۔۔ 25.9 ملیئن۔ اب ہم بات کرتے ہیں دوسری بہترین اور سازگار ڈیجیٹل کرنسی کی جس میں سرمایہ کاری کا یہ بہترین موقع ہے۔ اسے کرپٹو کی دنیا میں ہائی کہا جاتا ہے۔ اسے اکتوبر 2021 میں لانچ کیا گیا تھا۔ یہ ورچوول رہئیلٹی بلاک چین پر مشتمل پروجیکٹ ہے۔ یہ پروجیکٹ اپنے صارفین کو ورچوول ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کا موقع دیتا ہے۔ ہائی اسٹریٹ سولیریئم جزیرے پر کام کر رہا ہے جہاں کی زمین کے مالکان ورچوول ریئل اسٹیٹ کے ذریعے آن لائن آمدنی کماتے ہیں ۔ہائی اسٹریٹ دوہرے ایکو سسٹم ٹوکن استعمال کرتی ہے۔ ۔ ہائی اسٹریٹ کے ٹوکن اپنے صارفین کو مختلف ریوارڈز جیتنے کے مواقع بھی دیتے ہیں۔ کرپٹو کرنسی کے نچلے لیول پر ہائی اسٹریٹ میں شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم منافع حاصل کرنے کا یہ بہترین موقع ہے۔ ہائی سٹریٹ کرپٹو کے دو مضبوط ٹوکن پر مشتمل ہے جو کہ ہائی اور سٹریٹ ہیں۔ یہ دونوں ٹوکن پروٹوکول ڈالر کے ساتھ پیئر میں بہترین ٹوکن سمجھے جاتے ہیں ۔ ۔۔ (3) آر فوکس۔۔۔ تیسری کرپٹو کرنسی جس میں اس وقت سرمایہ کاری کا بہترین موقع ہے وہ آر فوکس ہے۔ یہ ڈیجیٹل کرنسی نومبر 2020 میں ریڈ فوکس لیبز کی طرف سے لانچ کی گئی۔ یہ پروجیکٹ بھی اس وقت سرمایہ کاری اور منافع حاصل کرنے کے لئے بہترین مواقع پیش کر رہی ہے۔ جو کہ میڈیا، شاپنگ، مختلف ریوارڈز اور ڈیجیٹل گیمز پر مشتمل ہیں۔ صارفین آرفاکس پر اپنا اکاونٹ کھول کر اپنا لوگن آئی ڈی حاصل کر سکتے ہیں۔ ریڈ فاکس اپنے صارفین اور سرمایہ کاروں کو ویکس اور ایتھریئم کے آئی ڈی دیتی ہے۔ ریڈ فاکس اپنے صارفین کو اپنے ایکو سسٹم کے اندر رہتے ہوئے ٹوکن مہیا کرتی ہے۔ آر فاکس کا ایک بڑا ایڈوانٹیج یہ ہے کہ یہ میٹا ورس کا ملٹی چین سسٹم استعمال کرتی ہے جس کے ٹوکن متبادل طور پر استعمال ہو سکتے ہیں۔ ریڈ فاکس ایتھریئم، ویکس اور بی این بی چینز کو استعمال کرتی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button