Chinese CPI Report ریلیز کر دی گئی ، Australian Dollar کی محدود رینج میں ٹریڈ.

Inflation in China fell on negative 0.2 percent annually, investors became cautious on signs of Deflation.

Chinese CPI Report ریلیز کر دی گئی ، جس کے بعد Australian Dollar محدود رینج میں ٹریڈ کرتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے . واضح رہے کہ تین ماہ کے وقفے سے اکتوبر 2023 کی رپورٹ ایک بار پھر Deflation کے آثار ظاہر کر رہی ہے .

Chinese CPI Report کی تفصیلات . 

National Bureau of Statistics کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک میں Headline Inflation کی شرح منفی 0.2 رہی ، جبکہ معاشی ماہرین اس سے قبل 0.1 کی پیشگوئی کر رہے تھے . خیال رہے کہ  رواں سال جولائی کے بعد دنیا کی دوسری بڑی معیشت پر Deflation پنجے گاڑتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے . جو کہ Beijing Administration  کی طرف سے اس پر قابو پانے کے دعووں کے باوجود اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی بجائے کمی واقع ہوئی. یہاں تک کہ تیار شدہ مال اپنی لاگت سے بھی نیچے فروخت ہو رہا ہے .

Global Economy پر اثرات.

Chinese Economy کی صورتحال اسوقت Global Markets میں ایک نئے رسک فیکٹر کے طور پر سامنے آئی ہے۔ دنیا بھر میں جہاں Inflation ایک بڑا مسئلہ ہے۔  سب سے بڑی پیداواری معیشت میں تفریط زر یعنی Deflation سر درد بنی ہوئی ہے۔ آج World Bank نے بھی اس سال کے کیلئے Chinese Growth Rate کے تخمینے میں 0.5 فیصد کمی کر دی ہے۔

رواں سال کے دوسرے کوارٹر میں عالمی رسد کا توازن بری طرح سے بگڑا ہے۔ جس کی بنیادی وجہ دنیا کو 60 فیصد سے زائد صنعتی اور تیار شدہ اشیاء فراہم کرنیوالے ملک China کی معاشی صورتحال ہے۔ چینی انڈسٹری اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر قرض میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ اور اشیاء کی قیمتیں بڑھنے کی بجائے کم ہو رہی ہیں۔

گذشتہ 6 ماہ ایشیائی طاقت اور   2nd Largest Economy in the World کیلئے بری خبریں لے کر آئے۔ ملک کو Covid19 کے بعد کھولی جانیوالی معیشت کی بحالی کا بڑا چیلنج درپیش ہے۔ بیروزگاری اور غربت حد سے زیادہ بڑھے ہوئے ہیں اور کئی بڑی چینی کمپنیوں کو Default کا سامنا ہے۔ اگرچہ Chinese Central  اسکے لئے Fiscal Recovery Plan تیار کر رہی ہے۔ لیکن عالمی ادارے  2023ء میں مجموعی Growth Rate کم رہنے کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔

مارکیٹ کا ردعمل.

ڈیٹا جاری ہونے کے بعد Australian Dollar محدود رینج میں ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا جا رہا ہے ۔ AUDUSD ایشیائی سیشنز کے دوران 0.19 فیصد مستحکم ہو کر 0.6326 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

Chinese CPI Report ریلیز کر دی گئی ، Australian Dollar کی محدود رینج میں ٹریڈ.
AUDUSD

چین Australia کا سب سے بڑا  Trade Partner ہے۔ اس کے علاوہ ایشیائی ملک International Trade میں Clearance کیلئے  Australian Currency  استعمال کرتا ہے۔ اس کی 80 فیصد طلب Chinese Markets سے ہی پیدا ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ چینی معیشت سے جڑی خبریں خود اس سے زیادہ Australian Financial Indicators پر اثرانداز ہوتی ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button