German GDP Report ریلیز ، Dax30 اور یورو میں ملا جلا رجحان۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دوسرے کوارٹر کی قومی آمدنی توقعات کے مطابق 0.00 فیصد رہی۔

German GDP Report ریلیز کر دی گئی ۔ جس کے بعد Dax30 اور یورو میں ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

German GDP Report توقعات کے مطابق لیکن منفی اعداد و شمار پر مشتمل

جرمن ادارہ برائے شماریات کے جاری کردہ ڈیٹا میں دوسرے کوارٹر کے دوران GDP کی شرح 0.00 فیصد رہی۔ جبکہ اس سے قبل اتنی ہی پیشگوئی تھی۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ گذشتہ کوارٹر میں یہ ریڈنگ منفی 0.2 فیصد آئی تھی۔

جرمن معیشت بحران کی شکار

اعداد و شمار کا تقابلہ کریں تو یہ رپورٹ گذشتہ ایک سال میں بہترین ہے۔ تاہم قومی آمدنی (National Income) کا مسلسل صفر یا اس سے کم رہنا سنگین معاشی حالات کی نشاندہی کر رہا ہے۔ یورپ کی یہ سب سے بڑی معیشت یوکرائن پر روسی حملے کے نتیجے میں سب سے زیادہ متاثر ہوئی۔

امریکہ اور اتحادی ممالک کی طرف سے سخت معاشی پابندیوں کے جواب میں روس نے نارڈ اسٹریم 1 پائپ لائن بند کر دی تھی۔ جس سے جرمنی سمیت پورا یورپ توانائی کے سنگین بحران کا شکار ہوا اور Headline Inflation کی سطح دوہرا ہندسہ عبور کر گئی۔ 18 ماہ گذرنے کے باوجود ابھی تک معاشی سرگرمیاں جنگ سے قبل کی سطح پر بحال نہیں ہو پائیں۔

مارکیٹ کا ردعمل

ڈیٹا پبلش ہونے کے بعد Dax30 میں ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ انڈیکس 8 پوائنٹس کے اضافے سے 16629 کی سطح پر آ گیا۔ جبکہ یورو میں بھی مکسڈ ٹرینڈ ہی دکھائی دے رہا ہے۔

German GDP Report ریلیز ، Dax30 اور یورو میں ملا جلا رجحان۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button