RBA Monetary Policy کا اعلان ، Interest Rate بغیر کسی تبدیلی کے 4.10 فیصد پر برقرار.

فیصلے کے بعد AUDUSD میں شدید گراوٹ۔

RBA Monetary Policy کا اعلان کر دیا گیا۔ جس کے بعد AUDUSD میں شدید گراوٹ دیکھی جا رہی ہے . Aussie dollar دو سال کی کم ترین سطح تک گراوٹ کا شکار ہوا .

RBA Monetary Policy کی تفصیلات۔

ریزرو بینک آف آسٹریلیا (RBA) نے دو روزہ اجلاس کے اختتام پر مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے Official Cash Rate بغیر کسی تبدیلی کے 4.10 فیصد سالانہ پر برقرار رکھے ہیں۔ جاری کئے جانیوالے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے۔ کہ مرکزی بورڈ کے اراکین نے ملک میں کم ہوتی ہوئی Inflation اور Australian Labor Market کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔

RBA Monetary Policy کا اعلان ، Interest Rate بغیر کسی تبدیلی کے 4.10 فیصد پر برقرار.

زیادہ تر اراکین نے حالیہ معاشی رپورٹس میں Growth Rate میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے یوئے Monetary Policy کو موجودہ سطح پر طویل عرصے تک برقرار رکھنے کی رائے دی۔ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ آئندہ اجلاس میں افراط زر کی تازہ ترین ریڈنگز کے مطابق ٹرمینل ریٹس میں تبدیلی کی جائے گی۔

مشیل بلک کی بحثیت گورنر پہلی میٹنگ۔

ریزرو بینک کی نئی گورنر مشیل بلک نے بحثیت گورنر پہلے مانیٹری اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے ریٹائر ہونے والے گورنر فلپ لوو کی جگہ عہدہ سنبھالا ہے۔ اس سے قبل وہ ڈپٹی گورنر کے فرائض سرانجام دے رہی تھیں۔ عالمی معیشت اور معاشی اداروں کے طویل تجربے کی حامل مشیل بلک عالمی معاشی بحران کے حوالے سے پالیسی سازی کیلئے شہرت رکھتی ہیں۔

مارکیٹ کا ردعمل۔

مانیٹری پالیسی فیصلے کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلیئن ڈالر (AUDUSD) میں شدید گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔ جو کہ 0.6300 کے قریب منفی رجحان اپنائے ہوئے ہے۔

RBA Monetary Policy کا اعلان ، Interest Rate بغیر کسی تبدیلی کے 4.10 فیصد پر برقرار.

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button