UK Employment Report ریلیز ، برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں تیزی ، FTSE100 میں ملا جلا رجحان

اگست 2023ء میں بیروزگاری کی شرح توقعات سے کم رہی۔

UK Employment Report ریلیز کر دی گئی۔ جس کے بعد برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں تیزی جبکہ FTSE100  میں ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

UK Employment Report کی تفصیلات ۔

برطانوی دفتر برائے شماریات کے جاری کردہ ڈیٹا میں بیروزگاری کی شرح 4.2 فیصد رہی۔ جبکہ معاشی ماہرین 4.3 فیصد کی پیشگوئی کر رہے تھے۔ اعداد و شمار کا تقابلہ جولائی کے ساتھ کریں تو سابقہ ریڈنگ 4.3 فیصد تھی۔

UK Employment Report ریلیز ، برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں تیزی ، FTSE100 میں ملا جلا رجحان

جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق برطانوی لیبر مارکیٹ میں 82 ہزار ملازمین کے پبلک سیکٹر کانٹریکٹس ختم ہوئے ۔ جبکہ 19800 کی توقع تھی۔ واضح رہے کہ جولائی کی ریڈنگ 2 لاکھ 7 ہزار تھی۔ اس طرح اگرچہ Unemployment Rate میں کمی آئی ہے۔ تاہم لیبر مارکیٹ پر دباؤ اپنی جگہ پر برقرار ہے۔ جو کہ معیشت پر افراط زر (Inflation) کے شدید اثرات کی نشاندہی کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ یہ یورپی ملک یوکرائن پر روسی حملے کے بعد آنیوالے عالمی معاشی بحران کے دوران توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور بلند کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) کی وجہ سے Recession کا شکار ہے۔ رواں سال کے آغاز پر ملک میں افراط زر دوہرے ہندسے میں داخل ہو گیا تھا . تاہم حالیہ عرصے کی دوران اس میں کسی حد تک کمی آئی ہے .

کیا برطانوی معیشت Recession کے خلاف جدوجہد کر رہی ہے . ؟

یوکرین پر روسی حملے  کے بعد سے دنیا کی یہ  طاقتور ترین اقتصادی طاقت معاشی بحالی کی جدوجہد کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے . گزشتہ دو سالوں کے دوران پاچ وزرائے اعظم کوئی ٹھوس پلان نہ دینے کے سبب تبدیل ہوئے ، خود رشی سوناک کی مرتبہ ملک میں کساد بازاری یعنی Recession کا اعتراف کر چکے ہیں . جبکہ انکی پیشرو لیز ٹرس محض 45 روز حکومت کر پائی تھیں . اگرچہ حالیہ عرصے میں Consumer Price Index میں کمی آئی ہے تاہم اسوقت بھی ملک میں توانائی کا شدید بحران جاری ہے ، جن کی قیمتیں دوسری عالمی جنگ کے بعد بلند ترین سطح پر آ گئی ہیں .

مارکیٹ کا ردعمل۔

رپورٹ منظرعام پر آنے کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ (GBPUSD) 0.09 فیصد تیزی کے ساتھ 1.2259 کی سطح پر آ گیا۔ آج اسکی ٹریڈنگ رینج 1.2235 سے 1.2288 کے درمیان رہی۔ اسوقت یہ نفسیاتی ہدف 1.2300 حاصل کرنے کے لئے اسٹرینتھ جمع کرتا ہوا محسوس ہو رہا ہے۔ گذشتہ روز یہ 1.2150 سے بھی نیچے آ گیا تھا۔ تاہم آج کے ڈیٹا سے برطانوی ٹریڈنگ اثاثے کو سپورٹ ملی ہے اور یورپی سیشنز کے دوران اسکی طلب (Demand) میں اضافہ ہوا۔

GBPUSD

دوسری طرف برطانوی بینچ مارک انڈیکس FTSE100 محدود رینج میں 31 پوائنٹس کی کمی سے 7343 پر آ گیا ہے۔ اسکی کم ترین سطح 7324 رہی جبکہ مارکیٹ میں 11 کروڑ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔

FTSE100

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button