جینیٹ ییلین کا بیان ، US Dollar Index بحالی کی نئی لہر

چین کے ساتھ ٹریڈ میں نقصان U.S Bonds کے ذریعے پورا کیا جا سکتا ہے۔امریکی سیکرٹری خزانہ

جینیٹ ییلین کے بیان پر US Dollar Index میں بحالی کا مومینٹم دیکھا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ آج صبح سے مارکیٹ میں والیوم کی کمی اور سرمایہ کاروں کا محتاط انداز ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

سیکرٹری جینیٹ ییلین نے کیا کہا ؟

امریکی نشریاتی ادارے بلومبرگ کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران سیکرٹری خزانہ کا کہنا تھا کہ چینی گروتھ ریٹ توقعات سے زیادہ کم ہے جو کہ عالمی مارکیٹس اور رسد کے توازن کیلئے انتہائی تشویشناک ہے۔ ان کے مطابق یہ رسک فیکٹر کساد بازاری (Recession) کا سبب بن سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چینی قیادت کورونا کے بعد معاشی بحالی کی قابل ستائش کوششیں کر رہی ہے تاہم یہ حقیقت ہے کہ اسے کچھ عرصہ درکار ہے۔

جینیٹ ییلین نے انٹرویو کے دوران تصدیق کی کہ U.S China Tensions میں کمی کی کوششیں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے مفصل انداز میں اعتراف کیا کہ چین کے بغیر بین الاقوامی معاشی توازن قائم نہیں کیا جا سکتا۔ انکا کہنا تھا کہ چینی کمپنیوں پر ٹیرفس کے خاتمے کیلئے بائیڈن انتظامیہ مختلف تجاویز پر غور کر رہی ہے۔

مارکیٹ کا ردعمل

سیکرٹری خزانہ کے اس بیان کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) میں بحالی کی نئی لہر دیکھی جا رہی ہے۔ جبکہ USD کے مقابلے میں دیگر کرنسیز میں اتار چڑھاؤ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جینیٹ ییلین کا بیان ، US Dollar Index بحالی کی نئی لہر

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button