US Non Farm Payroll ریلیز کی دی گئی۔ امریکی ڈالر انڈیکس میں مندی.

اکتوبر  2023ء کے دوران امریکی لیبر مارکیٹ میں 1 لاکھ 50 ہزار نئی ملازمتوں کا اضافہ ہوا۔

US Non Farm Payroll ریلیز کی دی گئی۔ جس کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس میں مندی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

US Non Farm Payroll Report کی تفصیلات۔

US Bureau of Labor Statistics کی طرف سے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق گذشتہ ماہ امریکی لیبر مارکیٹ میں 1 لاکھ 50 ہزار نئی ملازمتوں کا اضافہ ہوا۔ جبکہ اس سے قبل 1 لاکھ 80 ہزار کی پیشگوئی تھی۔ اگر اس کا تقابلہ ستمبر کے ڈیٹا سے کریں تو سابقہ ریڈنگ 3 لاکھ 36 ہزار ہی رہی تھی ۔ بعد ازاں نظر ثانی شدہ فگرز 3 لاکھ 30 ہزار آئے تھے۔

US Non Farm Payroll ریلیز کی دی گئی۔ امریکی ڈالر انڈیکس میں مندی

بیروزگاری کی شرح میں اضافہ اور فی گھنٹہ اجرت میں کمی۔

رہورٹ کی ہیڈلائن  توقعات سے منفی رہی اور  Unemployment Rate بڑھ کر 3.9 فیصد پر آ گیا ہے۔ جس کا تخمینہ 3.8 فیصد تھا۔ بتاتے چلیں کہ گذشتہ ماہ بیروزگاری کی شرح 3.5 فیصد تھی۔ فی گھنٹہ اجرت (Average Hourly Earning) میں کمی واقع ہوئی ہے۔ 0.3 فیصد کے تخمینے کو مات دیتے ہوئے یہ 0.2 فیصد پر آ گیا ہے۔

گھریلو ملازمین اور صنعتی شعبے کے کانٹریکٹس۔

ڈیٹا کے مطابق ایک ماہ کے معاشی دورانئے میں گھریلو ملازمین کے 3 لاکھ 48 ہزار کانٹریکٹس کینسل ہوئے جبکہ 86 ہزار اضافے  توقع تھی۔ اسی طرح صنعتی پیداواری شعبے (Manufacturing Sector) میں 36 ہزار ملازمین نکالے گئے۔ خیال رہے کہ ان میں 16 ہزار اضافے کی توقع تھی

رپورٹ کے تمام حصوں کا جائزہ لیں تو اسے منفی اعداد و شمار کا مجموعہ قرار دیا جا سکتا ہے۔ لیکن جاری ہونیوالے کانٹریکٹس کی تعداد خاصی مایوس کن  رہی ہے۔  گھریلو ملازمین کی تعداد میں مسلسل دوسرے ماہ کمی واقع ہوئی ہے۔ جو امریکی عوام کا معیار زندگی نیچے آنے کی نشاندہی کر رہا ہے۔

مارکیٹ کا ردعمل۔

رپورٹ جاری ہونے کے بعد مارکیٹ میں ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ ملازمتوں میں اضافے سے افراط زر کے دباؤ میں کمی ظاہر ہو رہی ہے۔ اس پہلو کو لے کر امریکی ڈالر انڈیکس میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے .

یہی وہ محرک ہے جو کہ امریکی ڈالر میں گراوٹ اور اسکے حریف ٹریڈنگ اثاثوں کی طلب (Demand) میں اضافے کا باعث بنا ہے۔ گولڈ اسوقت 6ڈالرز کی تیزی سے 1991 ڈالرز فی اونس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ پلاڈیئم  3  ڈالرنیچے  1110 ڈالرز پر آ گیا ہے۔ ادھر پلاٹینیئم 8ڈالرز مستحکم ہو کر 933 ڈالرز فی اونس پر محدود رینج میں ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

یورپی ٹریڈنگ سیشن کے دوران امریکی ڈالر کے خلاف یورو (EURUSD) ایک فیصد  تیزی کے ساتھ 1.0700 سے اوپر  ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ برطانوی پاؤنڈ 1.35 فیصد  بحالی کے ساتھ 1.2366 پر موجود ہے۔ سوئس فرانک کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USDCHF) اسوقت مندی کا شکار ہو کر 0.8980 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button