آج کون سے واقعات آپ کی ٹریڈنگ سکرین پر اثر انداز ہونے والے ہیں ؟

آج سوموار 7 نومبر 2022ء ہے۔دن کی ابتداء چین کی بیلینس آف ٹریڈ رپورٹ سے عالمی وقت کے مطابق 3-00 بجے ہو گی۔ اسی وقت درآمدات ( Imports ) اور برآمدات (Exports ) کا ڈیٹا بھی جاری کیا جائے گا۔ یہ رپورٹ عالمی مارکیٹس (Global Markets ) کی کارکردگی اور عالمی معیشت پر اثر انداز ہو گی اور انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ جرمنی کی ستمبر 2022 ء کی صنعتی پیداواری رپورٹ (Industrial Production Report ) صبح 7-00 بجے ریلیز کی جائے گی۔ یہ رپورٹ یورو (EUR ) اور Dax30 کی کارکردگی پر اثر انداز ہو گی۔ یورپی زون (Euro Zone ) کی S&P Global کی طرف سے کنسٹریکشن رپورٹ 8-30 بجے جاری کی جائے گی۔ جزوی طور پر یہ رپورٹ یورو کی قدر پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

سنگاپور کی غیر ملکی زرمبادلہ (Foreign Exchange reserves ) کی رپورٹ 9-00 بجے شائع کی جائے گی یہ رپورٹ ایشیائی مارکیٹس (Asian Markets ) بالخصوص اسٹریٹ ٹائمز انڈیکس (STI ) پر اپنے اثرات مرتب کرے گی۔ امریکی قلیل المدتی سرمایہ کاری بانڈز ، جن کی میچورٹی کی مدت 6 ماہ ہے، عالمی معیاری وقت کے مطابق رات 8-40 بجے مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو آن لائن نیلامی (Auction ) کے زریعے فروخت کے لئے پیش گئے جائیں گے۔

جنوبی کوریا کی کی کرنٹ اکاؤنٹ بیلینس رپورٹ عالمی معیاری وقت کے مطابق رات 11-00 بجے جاری کی جائے گی۔ جس کے اثرات کورین اسٹاک ایکسچینج (Kospi ) اور دیگر کوریائی معاشی اعشاریوں (Korean Financial Indicators ) پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ جاپانی کی گھریلو امدنی اور اخراجات (Household Income and Expenditure ) رپورٹس عالمی وقت کے مطابق رات 11-50 بجے جاری کی جائے گی۔ جبکہ اسی وقت جاپان کے ہی زرمبادلہ کے بیلنس (Foreign Exchange Reserves Balance ) کی رپورٹ بھی اسی وقت جاری کی جائے گی۔ جو کہ جاپانی ین (JPY ) کی قدر اور Nikkei225 میں ممکنہ طور پر اتار چڑھاؤ پیدا کر سکتے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button