Almeida Research کی بیلنس ہسٹری پر تحقیقات، Terra Luna collapse سے فائدہ حاصل کرنیوالوں میں شامل

FTX Gate Scandal پر ہونیوالی تحقیق مئی 2022 تک وسعت اختیار کر گئی . 

Almeida Research کی بیلنس ہسٹری پر تحقیقات میں نئے انکشافات سامنے آئے ہیں. جن سے پتا چلتا ہے ہے کہ FTX کی اس انتظامی کمپنی نے اپنی کرپٹو ایکسچینج کے دیوالیہ ہونے سے بہت پہلے مئی 2022 کے دوران آنیوالے Terra Luna Collapse کے دوران خوب ایڈوانٹیج حاصل کیا تھا. لیکن بعد ازاں یہی اسکے زوال کی بنیاد بنا .

Almeida Research پر ہونیوالی تحقیقات میں مزید کیا انکشافات ہوئے.؟

نیو یارک کی عدالت کے حکم پر ہونیوالی تحقیقات میں کی اہم پوائنٹس منظر عام پر آئے ہیں. جن میں سے سب سے اہم ٹیرا لیونا بحران کے دوران سرمایہ کاروں کے اثاثوں کی منتقلی اور مبینہ طور پر ہونیوالی منی لانڈرنگ ہے۔

Almeida Research کی بیلنس ہسٹری پر تحقیقات، Terra Luna collapse سے فائدہ حاصل کرنیوالوں میں شامل

FTX Gate Scandal کا حقیقی آغاز ٹیرا لیونا کریش سے ہوا.

اگرچہ FTX Gate Scandal نومبر 2022ء میں اسوقت ہوا جب ایکسچینج حریف نیٹ ورک بائنانس کو فروخت کرنے کا معاہدہ کیا گیا۔ جس کے چند ہی گھنٹوں بعد جب بائنانس کی ٹیم معاشی ریکارڈز اور ٹرانزیکشنز کا جائزہ لینے پہنچی تو المیڈا ریسرچ کی مالی پوزیشن سامنے آئی۔ جس کے بعد BNB نے یہ کہہ کر فروخت کی ڈیل منسوخ کر دی کہ FTX دیوالیہ ہو چکی ہے۔

اگلے ہی روز بانی FTX نے کرپٹو پلیٹ فارم کے ڈیفالٹ کا اعلان کر دیا۔ یہ دنیا کے سب سے بڑے ڈیجیٹیل اسکینڈل کا آغاز تھا ۔ جس کے متاثرین کی مجموعی رقم کا اندازہ 12 ارب ڈالرز تک لگایا جاتا ہے۔ تاہم تازہ ترین رپورٹس کے مطابق مئی میں ٹیرا لیونا کریش سے FTX کے سرمایہ کاروں کی تعداد نصف سے بھی کم رہ گئی تھی۔ جس سے معاشی اعتبار سے اسکی ریڈھ کی ہڈی ٹوٹ گئی اور یہ دوبارہ اپنے آپ کو بحال نہیں کر پایا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button