گولڈ کی قدر میں اتار چڑھاؤ , توقعات سے منفی US Housing Data ریلیز

سنہری دھات 1978 ڈالرز کے قریب دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے ہے۔

گولڈ کی قدر میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔ US Housing Data کے توقعات سے منفی اعداد و شمار سامنے آنے پر سنہری دھات قدرے دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے ہے۔

US Housing Data کی تفصیلات

امریکی محکمہ شماریات (U.S Census Bureau) کے جاری کردہ اعداد و شمار میں 1.434 ملیئن نئے گھروں کی تعمیر کا شروع ہونا ظاہر کیا گیا ہے۔ جبکہ اس سے قبل 1.480 ملیئن کی پیشگوئی تھی۔ واضح رہے کہ سابقہ رپورٹ میں یہ ریڈنگ 1.631 ملیئن تھی۔

US Housing Data

دوسری طرف Building Permits کی تعداد 1.440 ملیئن رہی جبکہ مارکیٹ توقعات 1.490 ملیئن کی تھیں۔ اس طرح ان کی شرح میں 3.7. فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ سابقہ رپورٹ میں یہ تعداد 1.491 ملیئن رہی تھی جو کہ تخمینوں سے 5.7 فیصد زیادہ تھی۔

گولڈ کی قدر پر اثر انداز ہونیوالے دیگر عوامل

گذشتہ روز جاری ہونیوالی U.S Retail Sales کے منفی اعداد و شمار سے اگرچہ امریکی ڈالر میں تیزی واقع ہوئی لیکن U.S Bonds Yields میں کمی آنے سے گولڈ اور دیگر Commodities کی طلب میں اضافہ ہوا۔

امریکی محکمہ شماریات (U.S Census Bureau) کی طرف سے جاری کئے جانیوالے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ریٹیل سیلز 0.2 فیصد رہی جبکہ اس سے قبل 0.5 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ اگر اسکا تقابلہ گذشتہ ڈیٹا کے ساتھ کیا جائے تو مئی 2023ء میں ریٹیل سیلز 0.3 فیصد آئی تھی جبکہ نظرثانی کے بعد یہ ریڈنگ 0.5 ریکارڈ کی گئی تھی۔ مجموعی طور پر اشیائے ضروریہ کی فروخت 689.5 ملیئن ڈالرز ریکارڈ کہ گئی۔

مجموعی طور پر رپورٹ توقعات سے منفی رہی ۔ جس سے Federal Reserve کی میٹنگ میں Interest Rates میں اضافے کے امکانات بڑھ گئے۔ جبکہ دیکر کرنسیز کیلئے Recession کے رسک فیکٹر میں اضافہ ہوا

فیڈرل ریزرو کی غیر واضح پالیسی

گذشتہ ماہ Federal Reserve کی طرف سے اگرچہ Interest Rate میں اضافہ کیا گیا تاہم Rate Hike Program بند کرنے کے سگنلز سے امریکی ڈالر بیک فٹ پر رہا۔ اس سے تمام مارکیٹس میں سرمایہ کاروں نے محتاط انداز اختیار کر لیا۔ اسکے بعد FOMC کے کئی اراکین نے وضاحت بھی پیش کی کہ آئندہ دو سے تین میٹنگز میں سخت مانیٹری پالیسی جاری رکھی جا سکتی ہے۔ اسکے باوجود امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) اسٹرینتھ حاصل نہ کر سکا اور اسکے مثبت اثرات گولڈ پر مرتب ہوئے۔

ٹیکنیکی جائزہ

اج کے ڈیلی ٹریڈنگ چارٹ کا جائزہ لیں تو گولڈ گذشتہ 7 ہفتوں کی بلند ترین سطح کے قریب 1978 ڈالرز فی اونس پر دفاعی انداز میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ لیکن 1954 ڈالرز سے اوپر اسکا جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بلش ہے۔ واضح رہے کہ یہ اپنی 20EMA سے اوپر ہے جسکا پوائنٹ 1947 ہے۔

یہاں سے اوپر اسکا ہدف 2 ہزار کا نفسیاتی لیول (Psychological Resistance) ہے جس سے یہ 2050 اور 21 سو عبور کرنے کیلئے درکار اسٹرینتھ حاصل کر لے گا۔ موجودہ سطح پر اسکے سپورٹ لیولز 1974, 1954 اور 1934 جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1990, 2014 اور 2034 ہیں۔ اسکا محور (Pivot) 1980 کی سطح ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button