عالمی ادارہ برائے توانائی نے Global Oil Demand Forecast میں کمی کر دی
.رپورٹ کے مطابق آئندہ سال تک تیل کی ڈیمانڈ 1 لاکھ بیرل یومیہ تک کم ہو جائے گی
عالمی ادارہ برائے توانائی نے Global Oil Demand Forecast میں کمی کر دی جس کے بعد کروڈ آئل کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا ہے ، واضح رہے کہ گزشتہ روز تیل پیدا کرنیوالے ممالک کی تنظیم OPEC نے سعودی عرب کی طرف سے پیداوار میں کمی کی توثیق کی تھی .
عالمی ادارہ برائے توانائی کی طرف سے آئل ڈیمانڈ میں کمی کی پیشگوئی کیوں کی گئی ؟
ادارے کی طرف سے جاری کی گئی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یوکرائن پر روسی حملے اور چینی معیشت میں سست روی کی وجہ سے عالمی سطح پر آئل کی طلب میں کمی آئی ہے . جو کہ رواں سال کی اختتام اور 2024 کے پہلے کوارٹر تک جاری رہے گی . جس سے یہ ١ لاکھ ملین بیرل روزانہ تک گر جائے گی .
بتاتے چلیں کہ اسوقت بین الاقوامی مارکیٹ میں اسکی مجموعی کھپت ١ لاکھ 60 ہزار ملین یومیہ ہے . اسطرح جاری کردہ تخمینے کے مطابق اگلے دو کوارٹرز میں اسکی 35 فیصد ڈیمانڈ کم ہو جائے گی ادارے نے اپنے اضافی نوٹ میں کہا ہے کہ خام تیل کی طلب کا کم ہونا عالمی کساد بازاری یعنی Recession اور معاشی سست روی کو جنم دے سکتا ہے. جس کے اثرات کی عشروں تک محسوس کئے جاتے رہیں گے .
مارکیٹ کا ردعمل
رپورٹ جاری ہونے کے بعد عالمی مارکیٹ میں کروڈ آئل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے . WTI گزشتہ ایک سال میں پہلی بار 83 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر آ گئی ہے ، جبکہ عرب لائٹ اور برطانوی برینٹ آئل کی قدر بھی کئی ماہ kay بلند ترین لیول 85 ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔