Silver Price میں گراوٹ، Fed Rate Decision کے بعد US Bonds Yields میں اضافہ.

Federal Reserve held the Interest Rate, sees only one Rate Cut in 2024

FOMC Rate Decision کے بعد Silver Price میں مندی کی لہر جاری ہے .   سرمایہ کاروں کے  محتاط انداز اختیار کرنے سے US Bonds Yields میں اضافہ ہوا.

گزشتہ رات Fed Monetary Policy بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رکھے جانے اور جیروم پاول کی پریس کانفرنس سے رواں سال صرف ایک Interest Rate میں کمی کا تاثر ملا . جس سے US Dollar کو اپنی کھوئی ہوئی Gains واپس حاصل کرنے کا موقع ملا . جبکہ  Commodities کی طلب میں کمی آئی ہے.

FOMC کا فیصلہ کیا تھا اور اس سے Silver Price پر کیا اثرات مرتب ہوئے؟

بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب میٹنگ کے اختتام پر FOMC Monetary policy کا اعلان کر دیا گیا . Committee نے  توقعات کے مطابق Terminal Rates بغیر کسی تبدیلی کے 5.25 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا .

اگرچہ ابتدائی طور پر Silver Price کا ردعمل خاصا مثبت تھا . تاہم Chairman Fed کی پریس کانفرنس کے بعد اس میں شدید گراوٹ دیکھی گئی. کیونکہ اس سے Fed Rates Cut کے بارے میں بے یقینی بڑھ گئی ہے.

Silver Price میں گراوٹ، Fed Rate Decision کے بعد US Bonds Yields میں اضافہ.
FOMC Statement

پریس ریلیز میں بتایا گیا  کہ  Labor Market پر دباؤ میں کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی . علاوہ ازیں Growth Rates میں اضافے کیلئے رواں سال  Policy Rates میں مرحلہ وار کمی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا . دسمبر 2024 کیلئے Fed Rate Forecast پیشگوئیوں کے برعکس 5 فیصد رکھی گئی ہے .

گزشتہ ماہ High Tier Data میں Headline Inflation مسلسل اتار چڑھاؤ کی شکار رہی . جبکہ PCE Price Index اگرچہ توقعات سے کم تھا. لیکن Core Inflation تین ماہ قبل کی سطح 3.36 پر ہی برقرار رہی ، جو US Economy پر دباؤ کی عکاسی کر رہی ہے.

Inflation مقررہ ہدف تک لانے کا انتظار کیا جائیگا، چیئرمین فیڈرل ریزرو.

Monetary policy Statement جاری ہونے کے آدھے گھنٹے بعد Federal Reserve کے سربراہ جیروم پاول نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ میٹنگ کے دوران Interest Rate میں کمی کے طریقہ کار پر بحث کی گئی .

جیروم پاول نے 1970 کی دہائی میں اپنائی گئی سخت Monetary Policy کے منفی نتائج کی مثال دیتے ہوئے کہا. کہ وہ طویل عرصے تک بلند Rates برقرار رکھنے کی غلطی نہیں دوہرائیں گے. تاہم اسے معیشت کی جڑیں کھوکھلی کرنے کیلئے نہیں چھوڑا جا سکتا.  اس بیان سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ Federal Reserve کسی جلد بازی کا مظاہرہ نہیں کریگا.

Silver Price کا تکنیکی جائزہ.

European Sessions کے دوران Silver Price نفسیاتی ہدف 29 ڈالرز کے قریب ٹریڈ کر رہی ہے. تکنیکی اعتباز سے یہ اپنی 20SMA  کے بالکل قریب ہے. جس سے اوپر نقرئی دھات کا Bullish Regression Chanel شروع ہو جاتا ہے.

Silver Price میں گراوٹ، Fed Rate Decision کے بعد US Bonds Yields میں اضافہ.
Silver Price

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button