کیا بیئرش گولڈ US Non Farm Payroll سے سپورٹ حاصل کر پائے گا۔ ؟

سنہری دھات آج رواں سال کی کم ترین سطح پر ٹریڈ کرتی ہوئی دیکھی گئی۔

گولڈ ایشیائی سیشنز کے دوران اپنے بیئرش جھکاؤ سے باہر آنے کی جدوجہد کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ جمعرات کے روز سنہری دھات رواں سال کی کم ترین سطح 1809 ڈالرز پر گراوٹ کا شکار ہوئی تھی۔ گذشتہ 9 روز کے دوران اسکی قدر میں 130 ڈالرز فی اونس سے زائد کی کمی واقع ہو چکی ہے۔

گولڈ کی قدر میں مسلسل مندی کی وجوہات۔

ستمبر کے آخر میں US Shut Down کے خطرے اور امریکی فیڈرل ریزرو کی طرف سے دیئے جانیوالے بیانات نے مارکیٹ موڈ کو محتاط جبکہ ڈالر کے مقابلے میں تمام کماڈٹیز ، اسٹاکس اور دیگر تمام ٹریڈنگ اثاثوں کو Risk Assets میں تبدیل کر دیا۔ اس دوران امریکی ڈالر انڈیکس 2008ء کے بعد پہلی بار 107.00 اور اس سے منسلک 10 سالہ مدت کی U.S Bonds Yields گذشتہ دس سالوں میں پہلی بار 4.82 فیصد تک پہنچ گئیں۔

مارکیٹ مومینٹم میں آنیوالی اس تبدیلی کا وزن کماڈٹیز بالخصوص گولڈ کے سرمایہ کاروں پر پڑا جو کہ بغیر کسی سمت کے مسلسل فروخت کے دباؤ سے تمام بڑے سپورٹ لیولز بریک کرتے ہوئے 1800 کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) تک آ گیا۔

اگرچہ اس دوران U.S Debt. Crisis کو اسپیکر میکارتھی کی مدد سے آخری لمحات میں جبکہ US Shut Down کی تیاریاں مکمل تھیں حل کر لیا گیا۔ جس کا خمیازہ انہیں اپنا عہدہ چھین لیے جانے کی صورت میں بھگتنا پڑا۔ تاہم گولڈ اپنے بیئرش زون سے باہر نہ آ سکا اور محفوظ سرمایہ کاری سمجھے جانئوالے اس چمکتے اثاثے کا منظر نامہ منفی ہی رہا۔

فیڈرل ریزرو کے بیانات اور Inflation کا رسک فیکٹر۔

مارکیٹ میں US Shut Down کے خطرے سے امریکی ڈالر میں بڑی گراوٹ کا خطرہ پیدا ہو گیا تھا۔ جسے کم کرنے کے لئے Federal Reserve کے پالیسی ساز اراکین کی طرف سے معطل کئے جانیوالے Rate Hike Program کے حوالے سے بیانات جاری کئے گئے۔ جن سے یہ تاثر مضبوط ہوا کہ Policy Rates میں اضافے کا سلسلہ 5.50 فیصد شرح سود کے بعد بھی جاری رہے گا۔

علاوہ ازیں امریکی معیشت اور لیبر مارکیٹ میں Recession کی افواہوں نے اس حد تک زور پکڑا کہ مارکیٹ کا حقیقی کنٹرول بیئرز نے حاصل کر لیا۔ اگرچہ Jolts Jobs Opening , US GDP اور ADP Employment Report کے بعد معاشی منظر واضح ہو گیا ہے۔ تاہم ابھی تک Commodity Market بیئرش زون سے باہر نہیں آ سکا۔

گولڈ کا بیئرش ریگریشن چینل کتنی وسعت رکھتا ہے۔؟

1885 کی سپورٹ بریک ہونے پر گولڈ ٹیکنیکی طور پر بیئرش جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) اختیار کر گیا تھا۔ اس ریگریشن چینل کا اختتامی پوائنٹ 1814 پر ہے تاہم۔ یہاں پر سنہری دھات کے لئے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ اسکے پاس نہ تو کوئی مثبت ٹریگر ہے۔ اور نہ ہی مارکیٹ میں طلب۔

کیونکہ 9 دن کے مسلسل بیئرش پریشر نے مارکیٹ پلیئرز کو بالکل سائیڈ لائن کر دیا ہے۔ یہاں سے اوپر آنے کے لئے ضروری ہے کہ امریکی ڈالر کئی سیشنز تک دفاعی انداز اختیار کر جائے اور یہ محرک اسے آج US Non Farm Payroll کی صورت میں مل سکتا ہے۔ بشرطیکہ یہ بھی Jolts Jobs Openings کی طرح مارکیٹ کو بڑا سرپرائز دے۔

سنہری دھات کو US Labor Data سے کیا توقعات ہیں۔

اگر آج شام US Non Farm Payroll کی ریڈنگ توقعات سے مثبت ہوئی تو اس سے یہ پیغام جائے گا کہ امریکی Labor Market افراط زر کے دباؤ سے نکل رہی ہے اور کساد بازاری کا کوئی خطرہ موجود نہیں ہے۔ اس کے نتیجے میں گولڈ 30 سے 40 ڈالرز مستحکم ہو کر اپنی 20 روزہ موونگ ایوریج یعنی 20SMA کی سطح 1857 سے اوپر آ سکتا ہے۔

کیا بیئرش گولڈ US Non Farm Payroll سے سپورٹ حاصل کر پائے گا۔ ؟

یہ اسکا نیوٹرل زون ہے کیونکہ اسوقت 20SMA اسکی طویل المدتی 200SMA سے نیچے ہے۔ جسکی سطح 1887 ہے۔ یعنی قلیل المدتی حرکاتی اوسط عبور کر کے بھی اسکی حقیقی بلش ٹرینڈ لائن 1887 کے بعد شروع ہو گی۔ تاہم اول الذکر موونگ ایوریج پر Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ حاصل ہو جائے گی جو اسکے بلز کو متحرک کر کے1887 اور اس سے اوہر کیلئے اسٹرینتھ دے سکتی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button