WTI Crude Oil کی قدر میں مندی، FOMC فیصلے کا انتظار اور Russian Supply کی بحالی.

US Oil traders are watching early Bullish Momentum near key psychological Support

WTI Crude Oil کی قدر میں مندی ریکارڈ کی جا رہی ہے . تین روزہ Bullish Momentum ختم ہونے کی بنیادی وجوہات آج US Sessions کے اختتام پر FOMC فیصلے کا انتظار اور Russian Supply کی بحالی ہیں . واضح رہے کہ Rates Cut Policy میں تاخیر کی توقعات پر Black Gold کے سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں . 

Russian Oil Fields سے سپلائی کی بحالی کے WTI Crude Oil پر اثرات.

دو روز قبل Ukraine کی طرف سے Russian Oil Fields پر Drone Attacks کے بعد معطل ہونے والی Supply کا بڑا حصّہ بحال کر دیا گیا ہے . بتاتے چلیں کہ ان حملوں کے نتیجے میں 9 لاکھ بیرل تیل یومیہ کی رسد متاثر ہوئی تھی .

Russian Government کا کہنا ہے کہ اگرچہ ان حملوں سے کئی تنصیبات کو نقصان پہنچا تاہم متبادل انفراسٹرکچر استمعال کرتے ہوئے Europe اور Far Eastern Asia کو کی جانیوالی Oil Supply بحال کر دی گئی ہے.

FOMC Rate Decision کا انتظار اور US Dollar کی طلب میں اضافہ.

آج  کے معاشی دن کا اختتام  FOMC Rate Decision پر ہو گا . جس کی وجہ سے Commodities کے سرمایہ کار خاصا محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں، یہی وجہ ہے  US Dollar کی طلب میں اضافہ اور اس سے منسلک 10 سالہ مدت کی US Bonds Yields میں اضافہ ہوا ہے . اس محرک سے بھی Crude Oil کی قیمت 4 ماہ کی بلند ترین سطح سے نیچے آئی ہے .

حالیہ دنوں میں Federal Reserve کی طرف سے Interest Rate میں کمی کے بارے میں  متضاد بیانات سے مارکیٹ موڈ محتاط نظر آ رہا ہے۔

سرمایہ کاروں کی نگاہیں FOMC کے فیصلے سے زیادہ Chairman Fed کی پریس کانفرنس پر مرکوز ہیں۔ کیونکہ Ukraine پر روسی حملے کے بعد شروع ہونیوالے Rate Hike Program کے اختتام کا فیصلہ تو ہو چکا ہے . اب سوال صرف یہ باقی ہے کہ Rates میں کمی کا سلسلہ کب شروع کیا جائیگا؟

Multinational بینک اور معاشی تحقیقاتی ادارے Citi نےپیشگوئی کی ہے کہ Interest Rates میں کمی یعنی Rates cut  جون 2024 سے پہلے شروع کئے جانے کے امکانات انتہائی کم ہیں. یہ وہ محرک ہے جو کہ US Dollar کو حالیہ دنوں کے دوران اپنے کھوئے ہوئے لیولز بحال کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے.

مارکیٹ کی صورتحال.

US Sessions کےآغاز پر  WTI Crude oil منفی  منظرنامہ  اختیار کئے ہوئے ہے . اسوقت یہ  80 ڈالرز فی بیرلز کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے . واضح رہے کہ رواں ہفتے  اس کی قدر میں 5 فیصد کے قریب اضافہ ہوا  ہے . اور یہ 4 ماہ کی بلند ترین سطح 83 ڈالرز سے نیچے آیا ہے.

WTI Crude Oil کی قدر میں مندی، FOMC فیصلے کا انتظار اور Russian Supply کی بحالی.
WTI Crude Oil

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button