WTI Crude Oil کی قدر میں بحالی ، OPEC Plus کا اجلاس اور Geopolitical Conflicts

Production Cut bets can catalyze the Global Price, Federal Reserve Decision eyes.

OPEC Plus کے اجلاس اور Geopolitical Conflicts وسعت اختیار کرنے کے خدشات سے آج نئے کاروباری ہفتے کے پہلے دن WTI Crude Oil کی قدر میں بحالی دیکھی جا رہی ہے . رواں ہفتے عالمی منظرنامے پر شیڈولڈ واقعات سے Black Gold کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ متوقع ہے . جن میں سب سے اہم  ایونٹ FOMC Rates Decision ہے ، جس پر تمام سرمایہ کاروں کی توجہ مرکوز ہے .

اختتام ہفتہ پر چار Israeli Hostages کی رہائی سے Ceasefire کیلئے ہونے والی تمام کوششیں دم توڑتی ہوئی محسوس ہو رہی ہیں . جبکہ تمام دعووں کے باوجود Red Sea سے International Cargo Operations ابھی تک بحال نہیں ہو سکے. اسی وجہ سے Global Supply Disruption کا رسک فیکٹر بڑھ گیا ہے . 

OPEC Plus Meeting میں کیا فیصلے کے جا سکتے ہیں ؟

سعودی عرب کی زیر سرپرستی،، تیل پیدا کرنے والے ممالک اور Russia پر مشتمل تنظیم OPEC Plus کا اجلاس، رواں ہفتے معنقد کیا جائیگا . خیال رہے کہ مئی کی OPEC Virtual Meeting ،  اہم ممبر ممالک کے درمیان شدید اختلافات کی نذر ہو گئے تھے.

معاشی ماہرین کے مطابق،، United Arab Emirates اور Saudi Arabia سمیت خطے کے دیگر ممالک پیداوار میں کمی کیلئے،،  ٹائم فریم طے کرنے پر متفق ہو گئے ہیں. جس کا باضابطه اعلان آئندہ چند روز میں کر دیا جائیگا.

Geopolitical Conflicts کے اثرات.

Gaza سے ملنے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ Israeli Defence Forces  نے کل  وسطی حصے میں نصیرات کے گنجان آباد Refugee Camp میں،، دن کے وقت ایک بڑی مسلح کارروائی کر کے Hamas  کے زیر قبضہ جن چار Israeli Hostages کو رہا کرا لیا تھا، ان کی زندہ واپسی پر خوشی منائی جا رہی ہے۔

تاہم Global Markets پر اس کے اثرات مختلف انداز میں مرتب ہوئے. سرمایہ کار اسے جنگ بندی کے امکانات میں کمی کے طور پر دیکھ رہے ہیں. اسی وجہ سے آج Asian Sessions کے دوران Trading Volume کم رہا.

لیکن دوسری طرف فلسطینی اس فوجی کارروائی کے دوران ہونے والے جانی نقصان کی گنتی کر رہے ہیں. اور مقامی کارکنوں، عینی شاہدین اور Palestinian Government کے مطابق اس فوجی آپریشن کے دوران 274 افراد ہلاک اور سینکڑوں دیگر زخمی ہو گئے.

اس آپریشن کے دوران جن چار یرغمالیوں کو رہا کرایا گیا. انہیں بازیاب کرانے کے لیے مسلح کارروائی کا ہدف دو مختلف عمارات تھیں. جہاں Hamas  کے عسکریت پسندوں نے ان یرغمالیوں کو رکھا ہوا تھا. بازیاب کرانے کے بعد،، Israeli Military  نے ان چاروں یرغمالیوں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے وہاں سے نکالا تھا.

WTI Crude Oil کا ردعمل.

European Sessions کے دوران WTI Crude Oil نفسیاتی سطح 75 ڈالر سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے . تاہم یہ محدود رینج اپنائے ہوئے ہے. 

WTI Crude Oil کی قدر میں بحالی ، OPEC Plus کا اجلاس اور Geopolitical Conflicts
WTI Crude Oil 10th June 2024

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button