WTI Crude Oil کی قدر میں گراوٹ، Geopolitical Conflicts اور OPEC Policy پر غیر یقینی صورتحال.

Investors are cautious after US Senate demands Biden to take actions against Iran

WTI Crude Oil کی قدر 78 ڈالرز سے اوپر مستحکم نظر آ رہی ہے . Middle East کی صورتحال بگڑنے سے  طلب میں اضافہ ہوا ہے . جبکہ Shipment Companies نے آج صبح Jordan میں US Base پر حملے کے بعد Red Sea میں آپریشنز روکنے کا اعلان کیا ہے . ادھر US President جو بائڈن اور British Foreign Minister ڈیوڈ کیمروں نے کہا ہے کہ اس حملے کے ذمے داروں کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائیگی.

OPEC Policy پر غیر یقینی صورتحال.

رواں ہفتے Saudi Arabia کی زیر سرپرستی تیل پیدا کرنیوالے ممالک کی تنظیم OPEC کا غیر رسمی اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے . جس میں خلیجی ریاستیں عالمی رسد کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے پیداوار میں کمی پر غور کریں گی . تاہم اس معاملے پر دو اہم ممبر ممالک United Arab Emirates اور Saudi Arabia کے درمیان اختلافات تاحال دور نہیں کئے جا سکے . لہٰذا معاشی ماہرین کے خیال میں یہ میٹنگ بھی بغیر کسی پیش رفت کے ختم ہونے کا امکان ہے .

خیال رہے کہ UAE قیمتیں بڑھانے کیلئے پیداوار میں کمی کو تین ماہ کیلئے موخر کرنا چاہتا ہے . جبکہ ریاض Production Cut Measures کا اطلاق فوری طور پر کرنا چاہتا ہے . اس معاملے پر پائے جانے والے  ڈیڈ لاک سے دسمبر اجلاس بھی بغیر کسی اعلان کے ختم کر دیا گیا تھا. 

مسلسل تیسرے روز Red Sea میں Global Trade کی بندش  .

White House کی طرف سے جاری کئے جانیوالے پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ Baiden Administration نے سوموار کو  ایرانی حمایت یافتہ Yemen کے Houthi Rebels کی جانب سے Syria Jorden Border کے قریب US Military Base پر Drone Attack کا بدلہ لینے کے لئے حکمت عملی مرتب کر لی ہے  . جس میں  اطلاعات کے مطابق 7 امریکی اہلکار ہلاک اور 64 زخمی ہوئے تھے .

اس صورتحال میں عالمی سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں . حالیہ دنوں کے دوران پیش آنیوالے واقعات کے بعد  Global Supply Disruption وسعت اختیار کر گئی ہے . جبکہ Crude Oil کے ٹریڈرز غیر یقینی صورتحال کے شکار ہیں  ، تاہم آنیوالے دنوں میں قیمتوں میں زبردست اضافے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے. کیونکہ  Global Trade میں تعطل سے عالمی سطح پر Inflation کی نئی لہر کا خدشہ ہے

اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ 7 اکتوبر کو Israel پر فلسطینی تنظیم Hamas کے حملے میں 13 سو افراد کی ہلاکت اور 3 سو کو یرغمال بنائے جانے کے بعد Israeli Defense Forces کی کاروائیوں میں اب تک 26 ہزار افراد جان بحق اور 70 افراد زخمی ہو چکے ہیں . جن میں 6 ہزار بچے بھی شامل ہیں . امریکہ ان آپریشن کیلئے صیہونی ریاست کو مکمل سپورٹ کر رہا ہے . جس پر عالمی سطح پر شدید تنقید کی جا رہے ہے . جبکہ South Africa کی درخواست پر International Court of Justice نے Genocide کا مقدمہ چلانے کا اعلان کر دیا ہے .

اس صورتحال میں گزشتہ ایک ماہ سے Yemeni Rebels خطے میں Bab Almandab Strait سے گزارنے والے تمام تجارتی جہازوں پر حملے کر رہے ہیں .جس سے ایک نیا Global Financial Crisis جنم  لے رہا ہے .

WTI Crude Oil کا ردعمل.

European Sessions کے دوران   WTI Crude oil منفی منظرنامہ  اختیار کئے ہوئے ہے . اسوقت یہ  77 ڈالرز فی بیرلز کے قریب   ٹریڈ کر رہا ہے.

WTI Crude Oil کی قدر میں گراوٹ، Geopolitical Conflicts اور OPEC Policy پر غیر یقینی صورتحال.
WTI Crude Oil

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button