US Stocks میں کاروباری دن کا مثبت اختتام ، US CPI Report کے اثرات .
Dow Jones accelerated 489 points while Nasdaq raised 326 after Inflation risk factor off
US Stocks میں کاروباری دن کا اختتام مثبت انداز میں ہوا . جس کی بنیادی وجہ US CPI Report کے توقعات سے مثبت اعداد و شمار کا اجرا اور Inflation کے رسک فیکٹر میں کمی ہے .
US CPI Report کے اعداد و شمار US Stocks پر کیسے اثر انداز ہوئے. ؟
US Bureau of Labor Statistics کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2023ء میں Annual Consumer Price Index کی شرح 3.2 فیصد رہی جبکہ اس سے قبل 3.3 فیصد کا تخمینہ تھا۔ تاہم Monthly Headline Inflation کی سطح 0.00 فیصد آئی ہے۔ دوسری طرف Core CPI کی سالانہ ریڈنگ 4.0 فیصد رہی ہے۔ اسکا تخمینہ 4.1 تھا۔
اگر اس ڈیٹا کا تقابلہ گزشتہ ماہ کے ساتھ کریں تو ستمبر میں Consumer Price Index کی سطح 3.7 جبکہ Core Inflation کی ریڈنگ 4.3 فیصد تھی . خیال رہے کہ Ukraine پر روسی حملے کے نتیجے میں آنیوالے Global Financial Crisis کے بعد پہلی بار Headline Inflation کی سطح صفر فیصد تک آئی ہے ، جو کہ ملک میں بھرپور معاشی سرگرمیوں کی عکاسی کر رہی ہے .
ڈیٹا پبلش ہونے کے بعد US Dollar Index میں مندی جبکہ Commodities بالخصوص Gold ، Stocks ، Crypto Currencies اور دیگر Currencies میں بحالی دیکھی جا رہی ہے ۔ خیال رہے کہ Inflation کی توقعات سے کم سطح سے Federal Reserve کے پاس آئندہ میٹنگ میں Interest Rate بڑھانے کا جواز ختم ہو گیا ہے . ۔ یہی وہ محرک ہے جو USD کی طلب میں کمی کا سبب بن رہا ہے۔
خیال رہے کہ دو روز قبل Federal Reserve نے Monetary Policy کا اعلان کرتے ہوئے Interest Rate سابقہ سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا . جس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے Chairman Fed جیروم پاول نے آئندہ Policy Rates میں اضافے کو Financial Reports کے ساتھ مشروط کر دیا تھا .
مارکیٹ کی صورتحال.
Dow Jones Industrial Average میں دن کا اختتام مثبت انداز میں ہوا . انڈیکس 489 پوائنٹس اضافے سے 34827 پر بند ہوا . اسکی ٹریڈنگ رینج 34581 سے 34931 کے درمیان رہی. جبکہ مارکیٹ میں 33 کروڑ 12 لاکھ شیئرز کا لیں دین ہوا.
دوسری طرف Nasdaq میں بھی یہی صورتحال رہی .معاشی سرگرمیاں 326 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 14094 پر بند ہوئیں ۔ اسکی کم ترین سطح 14003 جبکہ مارکیٹ کا مجموعی شیئر والیوم ١ ارب 15 کروڑ 58 لاکھ رہا.
S&P500 میں ٹریڈنگ والیوم متاثرکن رہا . انڈیکس 84 پوائنٹس تیزی سے 4495 پر بند ہوا.
نیویارک اسٹاک ایکسچینج (NYSE) کے اختتامی سیشن میں بھی ملا جلا رجحان دیکھا گیا . انڈیکس 34 پوائنٹس نیچے 15440 پر بند ہوا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔