European Stocks میں تیزی ، Earning Reports اور Middle East میں امن کی کوششیں .
Investors are waiting for Jerome Powell's speech, due to Monetary Concerns.
European Stocks میں تیزی دیکھی جا رہی ہے ،جس کی بنیادی وجوہات Earning Reports اور Middle East میں امن کی کوششیں ہیں ، ان کے علاوہ سرمایہ کار Chairman Federal Reserve جیروم پاول کی تقریر کا انتظار کر رہے ہیں جس میں Monetary Policy کے بارے میں اشارے ملنے کی توقع ہے .
European Stocks پر Earning Reports کے اثرات.
آج جاری ہونے والی مختلف کمپنیوں کی Earning Reports کے بعد سائیڈ لائن سرمایہ کار دوبارہ European Stocks کی طرف متوجہ ہو رہے ہیں . اہم کمپنیوں جن میں AstraZeneca ، Disney اور LSEG شامل ہیں کے کوارٹرلی نتائج انتہائی شاندار رہے ہیں اور رواں سال کی دوسرے کوارٹر کی نسبت بالترتیب 30 ، 50 اور 54 فیصد زیادہ Revenue حاصل کیا . ان کے علاوہ Zebpound اور Schneider نے بھی متاثر کن منافع حاصل کیا ، جس سے مارکیٹس کا مجموعی منظرنامہ بھی مثبت ہو گیا .
غیر متوقع طور پر Flutter کے Financial Results منفی رہے اور اسے جولائی سے ستمبر کے Financial Period میں 24 فیصد خسارے کا سامنا کرنا پڑا . جس سے آج اسکی Shares Value میں 11 فیصد سے زیادہ کمی واقع ہوئی ہے .
جیروم پاول کی تقریر اور متوقع اثرات .
Chairman Fed جیروم پاول آج تقریر کرنے والے ہیں . پالیسی ساز اراکین ان کی تقریر سے مستقبل کی Monetary policy کے بارے میں اشارے ملنے کی توقع کر رہے ہیں ، جس کے بعد Markets ایک واضح سمت اختیار کر لیں گی .
نومبر کی FOMC میٹنگ کے بعد مختلف پالیسی ساز اراکین جن میں گورنر لیزا اور نیل کاشکاری بھی شامل ہیں کی طرف سے دئیے جانے والے بیانات سے Rate Hike Program پر غیر یقینی صورتحال پیدا ہی اور زیادہ تر سرمایہ کار محتاط انداز میں نظر آئے . یہی وجہ ہے کہ مارکیٹ پلیئرز آج پاول کی تقریر پر فوکس کئے ہوئے ہیں .
Middle East میں قیام امن کی کوششیں.
آج فرانس میں Gaza کی صورتحال اور جنگ بندی کے لئے Europeans اور عرب رہنماؤں کا اہم اجلاس منعقد ہو رہا ہے جس کی میزبانی French President ایمانول مکرون کریں گے . اس کا مقصد جنگ کے دائرہ کار کو وسعت دینے سے روکنا اور متاثرین کی امداد کے لئے Fund Raising ہے . خطے میں قیام امن کے امکانات سے بھی سرمایہ کاروں کے موڈ میں بہتری آئی ہے.
مارکیٹس کی صورتحال.
FTSE100 میں مثبت رجحان نظر آ رہا ہے۔ British Benchmark انڈیکس 56 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 7458 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی کم ترین سطح 7367 رہی۔ جبکہ مارکیٹ میں 24 کروڑ 57 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔
Dax30 میں تیزی کا رجحان ریکارڈکیا جا رہا ہے۔ انڈیکس 98 پوائنٹس کے اضافے سے 15327 کی سطح پر مثبت سمت اپنائے ہوئے ہے۔ جبکہ مارکیٹ میں ٹریڈ ہونیوالے شیئرز کی تعداد 3 کروڑ 51 لاکھ ہے۔
یورپ کی سب سے بڑی اسٹاک ایکسچینج FTSEMIB میں بھی تیزی کا رجحان جاری ہے۔ انڈیکس 193 پوائنٹس بہتری کے ساتھ 28 ہزار کی نفسیاتی سطح عبور کرتے ہوئے 28626 پر آ گیا ہے۔ جبکہ مارکیٹ میں 29 کروڑ 52 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے .
Swiss Market Index میں 74 ، HEX میں 79 جبکہ Euronext میں 7 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی ہے
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔