یورپی اسٹاکس میں ملا جلا رجحان۔ سرمایہ کاروں کا محتاط انداز۔

یورپی معاشی ڈیٹا جاری ہونے کے بعد ٹریڈنگ والیوم میں کمی۔

یورپی اسٹاکس میں ملا جلا رجحان ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ یورپی معاشی ڈیٹا جاری ہونے کے بعد سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں اور ٹریڈنگ والیوم میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

یورپی اسٹاکس پر معاشی رپورٹس کیسے اثر انداز ہوئیں۔؟

آج جاری ہونیوالی یورپی معاشی رہورٹس کے بعد زیادہ تر مارکیٹ پلیئرز سائیڈ لائن ہو گئے ہیں۔ Services PMI کی ریڈنگ گذشتہ 3 سال کہ کم ترین سطح پر رہی ۔ ہیمبرگ کمرشل بینک اور S&P Global کی مشترکہ سروے رپورٹ میں پرچہز مینیجرز انڈیکس 47.9 فیصد رہا۔ جبکہ مارکیٹ توقعات 48.3 فیصد کی تھیں۔ اگر اس ڈیٹا کا تقابلہ جولائی 2023ء کے ساتھ کریں تو سابقہ رپورٹ میں یہ ریڈنگ 50.9 فیصد رہی تھی۔ واضح رہے کہ 50.00 سے نیچے یہ انڈیکس منفی شنار ہوتا ہے۔

تھقیقاتی ٹیم نے اپنے خصوصی نوٹ میں لکھا ہے کہ یورپ حقیقی معنوں میں کساد بازاری (Recession) کی لپیٹ میں ہے۔ جس کی بنیادی وجہ یوکرائن جنگ اور روس پر عائد پابندیوں کے بعد یورپ میں توانائی کا شدید بحران ہے۔ اس سے پہلے انڈیکس کی یہ کم ترین سطح کورونا کی عالمی وباء کے دوران دیکھی گئی تھی۔ معاشی ماہرین افراط زر کی اس لہر کے بعد تیسرے کوارٹر میں Growth Rate کم رہنے کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔

European PMI کے اثرات۔

یورپی ادارہ برائے شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جولائی میں خطے کا پروڈئوسرز پرائس منفی 0.5 فیصد رہا۔ جبکہ اس سے قبل منفی 0.6 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ اگر اس کا تقابلہ جون کے ساتھ کریں تو سابقہ رپورٹ میں یہ ریڈنگ 0.4 فیصد رہی تھی۔ سالانہ انڈیکس منفی 7.6 فیصد آئی ہے۔ معاشی ماہرین اتنی ہی توقع کر رہے تھے۔

توانائی کے شعبے میں یہ سطح منفی 0.9 اور خام مال (Raw Material) میں 0.2 فیصد رہی۔ ضیاع پذیر اشیاء (Non Durable Goods) کا انڈیکس 0.1 فیصد رہا۔ یہ رپورٹ اگرچہ مثبت ہے تاہم اس میں بھی افراط زر کے واضح اثرات دیکھے جا سکتے ہیں۔ یہی وہ محرک ہے جو کہ اسٹاکس میں رسک فیکٹر پیدا کر رہا ہے۔

مارکیٹ کی صورتحال۔

FTSE100 میں محدود رینج دکھائی دے رہی ہے۔ انڈیکس 18 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 7471 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 7479 سے 7389 کے درمیان ہے جبکہ مارکیٹ میں 13 کروڑ 81 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔

یورپی اسٹاکس میں ملا جلا رجحان۔ سرمایہ کاروں کا محتاط انداز۔

Dax30 میں بھی ملا جلا رجحان نظر آ رہا ہے۔ انڈیکس محض 2 پوائنٹس اوپر 15827 پر اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔مارکیٹ میں 3 کروڑ 71 لاکھ شیئرز کا تبادلہ ہوا ہے۔

یورپی اسٹاکس میں ملا جلا رجحان۔ سرمایہ کاروں کا محتاط انداز۔

دیگر یورپی مارکیٹس کا جائزہ لیں تو CAC40 آج کے سیشن میں 3 پوائنٹس اضافے سے 7282 کی سطح پر موجود ہے۔ مارکیٹ میں شیئر والیوم انتہائی کم ہے۔ اسوقت تک 1 کروڑ 90 لاکھ شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی ہے۔

یورپی اسٹاکس میں ملا جلا رجحان۔ سرمایہ کاروں کا محتاط انداز۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button