PSX میں شدید مندی، Global Sentiment اور Balochistan کی صورتحال.
Influence of Global Markets on Pakistan Stock Exchange's Performance
PSX میں آج شدید Selling Pressure دیکھا گیا ہے. جس کے نتیجے میں KSE100 Index میں 2,500 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ماہرین کے مطابق اسکی بنیادی وجہ Global Stocks اور جنوبی ایشیائی ملک میں Balochistan کی صورتحال ہے. جو کہ سرمایہ کاروں کے لیے خاصی مایوس کن ثابت ہو رہی ہے. اور مارکیٹ میں عمومی طور پر Bearish Trend کا غلبہ ہے۔
PSX کی صورتحال
منگل کے روز ابتدائی سیشن میں بینچ مارک KSE100 Indexمیں 2.16 فیصد کی نمایاں کمی ہوئی. اور یہ 113,738.40 پوائنٹس پر آ گیا۔ Oil & Gas, Banking, اور Fertilizer Sectors سمیت کئی بڑے شعبوں میں فروخت کا رجحان رہا۔ خاص طور پر PSO, OGDCL, اور UBL جیسی کمپنیاں منفی زون میں ٹریڈ کرتی نظر آئیں۔
ماہرین کے مطابق اس کمی کی بڑی وجوہات میں Balochistan میں امن و امان کی خراب صورتحال اور PSO Receivables میں اضافے کا حوالہ دیا جا رہا ہے۔ ان عوامل نے مارکیٹ کے جذبات پر گہرا اثر ڈالا ہے، خاص طور پر Oil & Gas Sector میں۔
پیر کے دن کی صورتحال
پیر کے روز بھی PSX میں Volatility دیکھی گئی تھی، جہاں KSE-100 Index میں اتار چڑھاؤ کے بعد 1,332 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ دن کا اختتام ہوا۔ یہ رجحان ظاہر کرتا ہے کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد متزلزل ہے اور وہ محتاط رویہ اختیار کر رہے ہیں۔
عالمی مارکیٹ کا اثر
بین الاقوامی سطح پر، ایشیائی مارکیٹس میں وال اسٹریٹ کی مثبت کارکردگی کے بعد بہتری دیکھی گئی، لیکن پاکستان کی مارکیٹ پر اس کا اثر نہ ہونے کے برابر رہا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ممکنہ Trade Tariff Policies پر قیاس آرائیوں نے عالمی سطح پر کچھ مثبت اثرات ڈالے، لیکن مقامی عوامل کی وجہ سے PSX پر ان کا اثر محدود رہا۔
عالمی سطح پر Oil Prices میں کمی یا اضافہ بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر اثر انداز ہوتا ہے۔ پاکستان ایک بڑی تیل اور گیس درآمد کرنے والی معیشت ہے. اور عالمی قیمتوں میں اضافے سے Oil & Gas Sector متاثر ہو سکتا ہے۔ اس وقت عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں نسبتاً مستحکم ہیں. لیکن غیر یقینی حالات اور عالمی کشیدگی کے باعث ان میں اضافے کی توقع کی جا رہی ہے. جو پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر منفی اثر ڈال سکتا ہے
رجحان کیا ظاہر کر رہا ہے؟
PSX کے حالیہ رجحانات ظاہر کرتے ہیں کہ سرمایہ کاروں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر Balochistan کی صورتحال اور معاشی عوامل میں بہتری نہ آئی تو Market Sentiment مزید خراب ہو سکتا ہے۔
سرمایہ کاروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ Risk Management حکمت عملی اپنائیں اور مارکیٹ میں محتاط سرمایہ کاری کریں۔ Long-Term Investors کے لیے یہ وقت تحقیق اور بہتر مواقع کی تلاش کا ہو سکتا ہے، لیکن قلیل مدتی سرمایہ کاروں کو غیر یقینی صورتحال سے ہوشیار رہنا چاہیے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔