KSE100 انڈیکس 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا. Saudi Investment اور IMF Executive Board کی میٹنگ

PSX continues its Bullish Momentum in third week after Green Signals from Gulf Countries

Pakistan Stock Exchange میں بدھ کے روز بھی تیزی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے اور کاروبار کے دوران KSE100 میں ایک ہزار پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد انڈیکس 72 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح عبور کر گیا۔

ملکی تاریخ میں Stock Market کے Benchmark Index  نے پہلی مرتبہ 72 پوائنٹس کی سطح عبور کی ہے

PSX میں کاروبار کے دوران نفع کمانے کے لیے کچھ Shares میں Selling Pressure بھی دیکھا گیا، تاہم اس کے باوجود انڈیکس مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر 692 پوائنٹس اضافے کے بعد 72050 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا

KSE100 میں مسلسل تیزی، آخر وجوہات کیا ہیں؟

Pakistan Stock Exchange میں تیزی کی وجوہات پر بات کرتے ہوئے معاشی تجزیہ کار  وقار احمد  نے urdumarkets.com کو بتایا کہ Pakistani Capital Market میں تیزی کی مختلف وجوہات ہیں۔

انھوں نے کہا کہ سب سے بڑی وجہ تو Finance Minister کا دورہ Washington ہے جس میں انھوں نے عالمی مالیاتی اداروں بشمول IMF Officials سے ملاقات کی جس کے بعد پاکستان کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ  کے ایک Long Term Financial Program کے امکانات کافی بڑھ گئے۔ ان  کے مطابق  اس بارے میں ہونے والے اعلانات نے سرمایہ کاروں میں اعتماد کو بحال کیا ہے جس کا اظہار PSX میں تیزی کی صورت میں سامنے آ رہا ہے

وقار احمد  کہا کہ اس کے علاوہ ماضی قریب میں Saudi Arabia اور United Arab Emirates کی جانب سے Pakistan میں سرمایہ کاری کرنے سے متعلق اعلانات نے بھی بہتری کی راہ ہموار کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے اب بھی بات چیت جاری ہے جس کے مثبت نتائج جلد سامنے آئیں گے.

نجی Brokerage House کے ساتھ منسلک انعم ملک کا کہنا ہے کہ  ملک میں Inflation کم ہونے سے Interest Rate میں کمی کا امکان بھی ہے اور اس وجہ سے بھی Stock Market میں تیزی کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔

کیا یہ تسلسل آنیوالے دنوں میں بھی جاری رہ سکتا ہے؟

تیزی کی موجود ریلی رواں ماہ 20 مارچ کو International Monetary Fund کی طرف سے Staff Level Agreement کے باقائدہ اعلان کے بعد شروع ہوئی.

Blink Capital Management کے چیف ایگزیکٹو اور معاشی تجزیہ کار حسن مقصود کا کہنا ہے کہ  اس لہر کی  بنیادی وجہ IMF کے ساتھ ہونیوالا معاہدہ ہے تاہم  Privatization کے لئے کئے جانیوالے اقدامات سے سائیڈ لائن سرمایہ کاروں کی Pakistani Stock Market میں واپسی ہوئی ہے . ان کے مطابق آنیوالے دنوں میں انڈیکس 80 ہزار کی سطح بھی عبور کر سکتا ہے.

مارکیٹ کی صورتحال.

آج کاروباری دن کے دوران بینچ مارک اسٹاک انڈیکس KSE100 تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 72 ہزار سے اوپر ٹریڈ کرتے ہوئے دیکھا گیا . تاہم دن کے اختتام پر یہ 692 پوائنٹس اوپر 72051 پر آ گیا.

KSE100 انڈیکس 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا. Saudi Investment اور IMF Executive Board کی میٹنگ
KSE100 Source Official Website of Pakistan Stock Exchange

دوسری طرف KSE30 میں بھی تیزی دیکھی گئی  . دن کے اختتام پر انڈیکس 240 پوائنٹس تیزی سے  23807 پر  بند ہوا . اسکی ٹریڈنگ رینج 23586 سے 23944 کے درمیان رہی.

KSE30
KSE30 Source Official Website of Pakistan Stock Exchange

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button