KSE100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر ، IMF معاہدے کی منظوری کا امکان.
Benchmark closed the Business Week above 61500, ranked Highest in Asia.
KSE100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر آ گیا ہے ، IMF معاہدے کی منظوری کے امکان پر سرمایہ کاری کے رجحان میں زبردست اضافہ ہوا ہے . PSX کے Benchmark Index آج Asian Stocks Ranking میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے .
KSE100 انڈیکس میں تاریخی تیزی لیکن وجوہات کیا ہیں.؟
International Monetary Fund کے تکنیکی ماہرین پر مشتمل وفد آج Pakistan واپس روانہ ہو گیا ہے . اپنے قیام کے دوران اس نے Finance Division کے ساتھ Taxation اور Revenue کے نظام کو آسان ، سادہ اور قابل رسائی بنانے کے لئے مذاکرات کئے . یہ عالمی ادارے کے Staff Level Agreement سے پہلے بات چیت کا فائنل راؤنڈ تھا . جس کے بعد IMF Executive Board معاہدے کی منظوری دے گا.
اس سے قبل Managing Director کرسٹیلینا جورجیوا نے امریکی نشریاتی ادارے Bloomberg کو انٹرویو دیتے ہوئے Pakistan کے ساتھ Financial Assistance Program جاری رہنے کی توقع ظاہر کی ، تاہم انکا کہنا تھا کہ انھیں 6 ارب ڈالرز کے Financing Gap پر تحفظات ہیں جنھیں دور کیا جانا ضروری ہے .
IMF معاہدے سے جڑی مثبت توقعات سے سرمایہ کاری کے رجحان کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور آج مسلسل بارہویں روز Pakistani Capital Market مثبت منظرنامہ پیش کر رہی ہے .
عالمی ادارے کے ساتھ Staff Level Agreement کا پس منظر.
واضح رہے کہ معاہدے کے تحت IMF سے 13 جولائی کو 1 ارب 20 کروڑ ڈالرز کی پہلی قسط موصول ہو گئی تھی۔ جبکہ نومبر جائزے کے بعد 71 کروڑ ڈالرز کی دوسری قسط جاری کی جائے گی۔ Standby Arrangements کے تحت ہونیوالے اس معاہدے کے تحت 9 ماہ کے اس پروگرام میں پاکستان کو مجموعی طور پر 3 ارب ڈالرز ملیں گے۔ پروگرام جاری رہنے کی صورت میں دوسرا جائزہ فروری میں ہو گا۔ اس شیڈول سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا .
8 ماہ تک جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد رواں برس جولائی میں طے پانیوالے اس معاہدے کی شرائط خاصی سخت تھیں۔ جن میں بجلی، گیس اور پیٹرولیئم مصنوعات کی قیمتوں اور ٹیکسز میں اضافہ ، خسارے میں چلنے والے تمام سرکاری اداروں کی Privatization اور Tax System کی شفافیت شامل تھے۔ ان میں سے زیادہ تر نکات پر عمل درآمد کر دیا گیا۔ جبکہ Pakistan International Airlines سمیت زیادہ تر حکومتی تحویل کے اداروں کی Privatization کا عمل National commission کے تحت جاری ہے۔
مارکیٹ کی صورتحال.
KSE100 انڈیکس 1159 پوائنٹس تیزی کے ساتھ 61 ہزار کا نفسیاتی ہدف عبور کرتے ہوئے 61691 پر آ گیا ۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 60576 سے 61779 کے درمیان رہی. اس طرح انڈکس نے Asian Stocks میں Mumbai Sensex کو پیچھے چھوڑ دیا .
دوسری طرف KSE30 بھی 366 پوائنٹس کی تیزی سے 20554 پر آ گیا ہے . اسکی کم ترین سطح 20215 رہی.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔