امریکی اسٹاکس میں دن کا منفی اختتام ، مشرق وسطیٰ جنگ کی وجہ سے ٹریڈنگ والیوم کی کمی .
غزہ پر بمباری میں شدت ، اسرائیلی فوج کی زمینی حملے کی تیاری اور جنوبی لبنان سے حزب الله کی کاروایئوں سے ایک بڑے عالمی تنازعے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے
امریکی اسٹاکس میں کاروباری دن کا اختتام منفی رجحان پر ہوا ہے . مشرق وسطیٰ جنگ میں وسعت کے خطرے سے مارکیٹس میں ٹریڈنگ والیوم خاصا کم رہا . غزہ پر بمباری میں شدت ، اسرائیلی فوج کی زمینی حملے کی تیاری اور جنوبی لبنان سے حزب الله کی کاروایئوں سے ایک بڑے عالمی تنازعے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے .
امریکی صدر کا تازہ ترین بیان ، موقف میں لچک.
دورہ اسرائیل سے واپسی پر اپنے خطاب میں امریکی صدر جو بائڈن نے اپنے خطاب میں اسرائیل اور فلسطین دونوں جگہوں پر ہونے والے جانی و مالی نقصان پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے . انہوں نے تسلیم کیا کہ پرامن زندگی گزارنا فلسطینیوں کا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا کہ اسرایلیوں کا . سیاسی ماہرین ان کے موقف میں تبدیلی کو عالمی سطح پر ہونیوالی شدید تنقید کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں . واضح رہے کہ اس سے قبل وائٹ ہاؤس صرف اسرائیل کے حق دفاع کی بات کر رہا تھا .
مشرق وسطیٰ کے حالات امریکی اسٹاکس پر کیسے اثر انداز ہو رہے ہیں . ؟
مشرق وسطیٰ میں عرب اسرائیل جنگ کا دائرہ وسعت اختیار کرنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے . لمحہ بہ لمحہ تبدیل ہوتی ہوئی صورتحال میں مارکیٹ پلیئرز دفاعی انداز اپنائے ہوئے ہیں . جس کا ایڈوانٹیج امریکی ڈالر حاصل کر رہا ہے . تاہم واضح سمت نہ ہونے کے سبب تمام ٹریڈنگ اثاثوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے . یہی صورتحال اسٹاکس کے ساتھ بھی پیش آ رہی ہے .گزشتہ روز ایشیائی سیشنز کے دوران بمندی کا رجحان امریکی مارکیٹس کھلنے پر بھی جاری رہا . مجموعی منظرنامہ بھی منفی سمت اختیار کر گیا .
غزہ کی صورتحال پر عالمی ردعمل
غزہ میں گزشتہ 12 دن سے جاری بمباری ایک نئے انسانی ، معاشی اور معاشرتی المیے کو جنم دے رہی ہے . امریکہ اور یورپ مکمل طور پر اسرائیل کو سپورٹ دے رہے ہیں . جس کے بعد صیہونی افواج غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے نئے ریکارڈز قائم کر رہی ہیں .
فلسطینی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غزہ میں ہسپتال پر بمباری کے نتیجے میں 500 سے زیادہ افراد جان بحق ہو گئے ہیں جبکہ شدید زخمیوں کی تعداد چار ہزار سے زیادہ ہے . اسرائیلی حکومت نے واقعے سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہسپتال میں تباہی حماس کے راکٹ حملے سے ہوئی ہے .
انسانیت سوز واقعے کے بعد فلسطینی صدر محمود عبّاس ، اردن کے شاہ عبدللہ اور دیگر عرب راہنماؤں نے امریکی صدر جو بائڈن کے ساتھ طے شدہ ملاقاتیں منسوخ کر دی ہیں، جو صیہونی ریاست کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے آج تل ابیب پہنچے اور انہوں نے بھی نتن یاہو کی طرح ہسپتال میں ہونیوالی تباہی کا ملبہ حماس پر ہی ڈال دیا ہے .
ایرانی مداخلت کا خطرہ .
ادھر ایرانی سپریم راہنما آیت الله الی الخامنائی نے خبردار کیا ہے کہ ارض مقدس پر ہونے والی وحشیانہ کاروایئوں کا بدلہ لیا جائے گا.
گزشتہ روز ایرانی وزیرِ خارجہ نے کہا تھا کہ اسرائیل کو فلسطین پر حملوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انھوں نے دھمکی دی ہے کہ کہ آئندہ چند گھنٹوں میں اگر غزہ پر حملے‘ نہ رُکے تو اسرائیل کے خلاف پیشگی کارروائی کی جا سکتی ہے
وائٹ ہاؤس کی طرف سےمنگل کے روز جاری کئے جانیوالے تازہ ترین بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ مشرق وسطی میں پائیدار جنگ بندی کی حمائت کرتا ہے تاہم انہوں نے ایک مرتبہ پھر اسرائیل کے حق دفاع کی حمایت کی. بیان میں ایران کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف کسی بھی حملے کی پشت پناہی نہ کرے .
مارکیٹ کی صورتحال.
Dow Jones Industrial Average میں دن کا اختتام منفی انداز میں ہوا . کمپوزٹ انڈیکس شدید گراوٹ کے ساتھ 250 پوائنٹس کی کمی سے 33414 پر اختتام پذیر ہوا . اسکی ٹریڈنگ رینج 33368 سے 33852 کے درمیان رہی. جبکہ مارکیٹ میں 30 کروڑ 70 لاکھ شیئرز کا لیں دین ہوا.
دوسری طرف Nasdaq میں بھی منفی رجحان رہا .معاشی سرگرمیاں 128 پوائنٹس کمی کے ساتھ 13186 پر بند ہوئیں ۔ اسکی کم ترین سطح 13157 جبکہ مارکیٹ کا مجموعی شیئر والیوم 70 کروڑ 60 لاکھ رہا.
S&P500 میں بھی یہی صورتحال رہی . انڈیکس کے ساتھ 58 پوائنٹس کمی سے 4314 پر بند ہوا.
نیویارک اسٹاک ایکسچینج (NYSE) کے اختتامی سیشن میں زبردست اتر چڑھاؤ نظر آیا۔ لیکن کمپوزٹ انڈیکس میں معاشی سرگرمیاں بغیر کسی تبدیلی کے 15196 پر بند ہوئیں.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔