PSX میں تیزی ، ایشیئن ڈویلپمنٹ اور اسلامی ترقیاتی بینک کی امداد
دونوں اداروں کی طرف سے 66.5 کروڑ ڈالرز کا بیل آؤٹ پیکج
PSX میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ جس کی بنیادی وجوہات ایشیئن ڈویلپمنٹ اور اسلامی ترقیاتی بینک کی طرف سے پاکستان کیلئے 66.5 کروڑ ڈالرز کے بیل آؤٹ پیکجز جاری کرنے کا فیصلہ ہے۔ واضح رہے کہ یہ امداد Flood Protection Project کیلئے دی جا رہی ہے۔
عالمی اداروں کی پاکستان کیلئے امداد
ایشیئن ڈویلپمنٹ اور اسلامی ترقیاتی بینکوں نے IMF Program پر ہونیوالے اسٹاف لیول معاہدے کے بعد Flood Protection Sector Project کیلئے 66 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ خیال رہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف اقدامات کیلئے
حکومت پاکستان ان اداروں کے ساتھ گذشتہ ایک سال سے گفت و شنید جاری رکھے ہوئے تھی۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانا ہے۔ اس کے علاوہ ایشیائی بینک آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ایمرجنسی رسپانس یونٹ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے بھی فنڈز مہیا کرے گا ۔
ان اداروں کی طرف سے فنڈز کی منظوری کے بعد قومی اقتصادی کونسل (ECNIC) نے ناگہانی آفات سے نمٹنے کیلیے 194.5 ارب روپے کی لاگت کے مختلف منصوبوں کی منظوری دی ہے۔ جن میں فلڈ ریلیف کے علاوہ آبی وسائل کی سپلائی کے پراجیکٹس بھی شامل ہیں۔
گذشتہ برس پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث آنیوالے سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہ کاریوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جس سے ایشیائی ملک کی 35 فیصد آبادی کو نقل مکانی کرنا پڑی تھی۔ علاوہ ازیں زرعی اور رہائشی علاقہ زیرآب آنے سے سڑکوں، پلوں اور دیگر انفراسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا۔
PSX کا ردعمل
دونوں اداروں کی طرف سے اعلانات سامنے آنے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ معیشت میں بہتری کی توقعات پر سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوا۔ آج KSE100 انڈیکس 341 پوائنٹس کی تیزی سے 44548 پر آ گیا ہے اسکی بلند ترین سطح 44601 رہی۔
دوسری طرف KSE30 میں بھی 67 پوائنٹس کی تیزی دیکھی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ جس کے بعد انڈیکس 15871 پر آ گیا یے۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 15823 سے 15921 کے درمیان ہے۔
آج کیپٹل مارکیٹ میں 43 کروڑ 85 لاکھ شیئرز کا ریکارڈ کاروبار ہوا۔ جن کی مجموعی مالیت 12 ارب روپے سے زائد یے۔ آج کا والیوم لیڈر 2 کروڑ 81 لاکھ شیئرز کے ساتھ ورلڈ کال ٹیلی کام لمیٹڈ (WTL) رہا جبکہ جے۔ایس بینک (JSBL) دوسرے اور یونٹی فوڈز لمیٹڈ (UNITY) تیسرے نمبر پر ریا۔ شیئر بازار میں 341 کمپنیوں نے ٹریڈ میں حصہ لیا جن میں سے 238 کی اسٹاک ویلیو میں تیزی، 81 میں مندی جبکہ 22 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔