PSX میں کاروباری دن کا مثبت اختتام . IMF کے ساتھ Policy Negotiations کا آغاز.

KSE100 maintained the Highest level of the History at 56600

PSX میں کاروباری دن کا اختتام مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ، KSE100 تاریخ کی بلند ترین سطح  56 ہزار کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہا . IMF کے ساتھ Policy Level Negotiations سے سرمایہ کاری کے رجحان پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں . واضح رہے کہ پہلے جائزے کے لئے ہونے والی بات چیت حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہے . اس کے علاوہ International Monetary Fund نے Foreign Financing کی تصدیق کے لئے United Arab Emirates کے سفیر سے بھی ملاقات کی ہے .

IMF کے ساتھ POLICY Level Negotiations کے PSX پر اثرات.

IMF  کا ایک وفد  Financial Assistance Program کے پہلے جائزے کے لئے  اسلام آباد میں موجود ہے ، جو 9 ماہ کے Bail Out Package کے تحت مستقبل کے حوالے سے اصلاحات کا جائزہ لے رہا ہے . Finance Division کے مطابق اب تک ہونے والے مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے اور Finance Gap پورا کرنے کے حوالے سے تمام تجاویز پر فریقین میں اتفاق ہوا ہے . خیال رہے کہ اس جائزے کے بعد Pakistan کو 71 کروڑ ڈالرز کی دوسری قسط جاری کی جائیگی ، جبکہ دوسرا جائزہ آئندہ سال فروری میں ہو گا .

آج ہونے والی بات چیت انتہائی مثبت رہی ، پاکستانی وفد میں Finance Division کے حکام اور تکنیکی ماہرین نے شرکت کی اور International Monetary Fund کو ملک میں Foreign Direct Investment اور Financial Review کی تفصیلات پیش کیں . اس کے علاوہ Secretary Finance نے وفد کو بتایا کہ اسی بیرونی سرمایہ کاری سے 6 ارب ڈالرز کا Financial Gap پورا کیا جائیگا ، علاوہ ازیں PIA کی نجکاری کے حوالے سے United Arab Emirates کے ساتھ ہونے والے مذاکرات پر بھی بات چیت ہوئی .

Mission Chief کی United Arab Emirates کے سفیر سے ملاقات.

International Monetary Fund کے Chief Mission نیتھن پورٹر نے اسلام آباد میں United Arab Emirates کے سفیر سے ملاقات کی اور پاکستان کیلئے Foreign Financing کے سلسلے میں گفت و شنید کی . ذرائع کے مطابق ، دوست خلیجی ملک کے سفیر حماد عبید ال ابراہیم نے Pakistan کو درپیش Financial Crisis میں بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دھانی کروائی ہے ، اس خبر کے سامنے آنے پر PSX کے اختتامی سیشن میں تیزی ریکارڈ کی گئی جبکہ اس سے قبل Capital Market محتاط انداز اختیار کئے ہوئے تھی .

PSX کی صورتحال.

KSE100 انڈیکس 142 پوائنٹس تیزی کے ساتھ 56 ہزار کے نفسیاتی ہدف سے اوپر 56665 پر مستحکم نظر آ رہا ہے ۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 56118 سے 56873 کے درمیان رہی .

PSX میں کاروباری دن کا مثبت اختتام . IMF کے ساتھ Policy Negotiations کا آغاز.
KSE100

دوسری طرف KSE30  میں بھی معاشی سرگرمیاں 40 پوائنٹس اوپر 19028 پر بند ہوئیں . اسکی بلند ترین سطح 19101 رہی .

KSE30
KSE30

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button