PSX میں کاروباری دن کا منفی اختتام، General Elections کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال.

Investors are cautious after senate passed resolution to delay the Polls in Feb

PSX میں کاروباری دن کا اختتام منفی انداز میں ہوا . جس کی بنیادی وجہ جنوبی ایشیائی ملک میں General Elections کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال ہے ، جو کہ گزشتہ ہفتے Senate نے ایک قرارداد پاس کی جس کا مقصد فروری میں ہونے والے عام انتخابات کو موخر کرنا تھا .

General Elections کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال PSX پر کیسے اثر انداز ہو رہی ہے .

اگرچہ معاشی اعتبار سے Pakistan اس صورتحال پر بڑی حد تک قابو پا چکا ہے ، جو کہ گزشتہ برس ملک کے ڈیفالٹ کر جانے کی افواہوں سے درپیش تھا ، Foreign Exchange Reserves میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، ملکی Exports بھی بڑھ رہی ہیں. جبکہ Current Account Deficit بھی خاصا کم ہوا ہے . حکومتی اور عسکری اداروں کی کامیاب پالیسیز سے دو ماہ کے دوران Pakistani Rupees کے مقابلے میں US Dollar بھی محدود رینج اختیار کئے ہوئے ہے .

اس مثبت منظرنامے کے ساتھ Pakistan Stock Exchange نے ناقابل یقین کامیابیاں سمیٹیں ہیں . اکتوبر 2023 سے لے کر اب تک محض تین ماہ کے دوران KSE100 انڈیکس 23 ہزار پوائنٹس اوپر جا چکا ہے . جبکہ Market Cap بھی 50 فیصد مستحکم ہوا ہے . 

تاہم حالیہ دنوں کے دوران General Elections ملتوی کئے جانے کی افواہیں تواتر کے ساتھ گردش کر رہی ہیں ، جن میں گزشتہ ہفتے اسوقت تیزی آئی جب Senate کے اجلاس میں فروری میں شیڈولڈ انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد منظور کی گئی . اگرچہ اس کے خلاف ملک کی اعلیٰ ترین عدالت یعنی Supreme Court of Pakistan میں درخواست جمع کروائی جا چکی ہے . لیکن تیزی سے Pakistani Capital Market کی طرف راغب ہوتے غیر ملکی سرمایہ کار کسی حد تک محتاط انداز اختیار کر گیے ہیں . 

سیاسی جماعتوں کی طرف سے انتخابی عمل کی شفافیت پر سوالات

سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری سے سیاسی ماحول انتہائی کشیدہ تھا کہ ان کی جماعت کے زیادہ تر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے سے نیوٹرل حلقوں کی جانب سے انتخابی مہم اور عمل کی شفافیت پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں . واضح رہے کہ جن امیدواروں کے کاغذات مسترد کئے گئے ہیں ان میں خود سابق وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی شامل ہیں .

دنیا کے کسی بھی ملک کی معیشت سیاسی استحکام کے ساتھ جڑی ہوتی ہے. اگر یہ معامله طوالت اختیار کر گیا تو ملک مئی Financial Indicators پر بھی منفی اثرات مرتب ہونے کے اندیشہ ہے .

مارکیٹ کی صورتحال.

KSE100 انڈیکس 277 پوائنٹس مندی کے ساتھ  64237 پر بند ہوا   ۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 64183 سے 65069 کے درمیان رہی.

PSX میں کاروباری دن کا منفی اختتام، General Elections کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال.
KSE100

دوسری طرف KSE30 بھی 72 پوائنٹس کی مندی سے   21472 پر بند ہوا . اسکی کم ترین سطح 21451 رہی.

PSX میں کاروباری دن کا منفی اختتام، General Elections کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال.
KE30

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button