PSX میں شدید مندی ، KSE100 انڈیکس 1000 پوائنٹس کمی کے بعد 63 ہزار کی نفسیاتی سطح سے نیچے آ گیا.
Uncertainty over Circular debts settlement and Policy Rate driving selling pressure
PSX میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی ہے . جس کے بعد KSE100 انڈیکس 1000 پوائنٹس کی کمی سے 63 ہزار کی نفسیاتی سطح سے نیچے آ گیا ہے . Circular Debts settlement اور Policy Rate پر پائی جانیوالی بے یقینی کی وجہ سے آج دن کے آغاز پر ہی فروخت کا شدید دباؤ دیکھنے میں آیا .جو دن کے اختتام تک برقرار رہا.
Circular Debt Settlement اور Policy Rate پر غیر یقینی صورتحال کیوں ہے؟
پاکستان کا Energy Sector شدید دباؤ میں ہے جس کا Circular Debt اسوقت 5.7 ارب ڈالرز سے تجاوز کر چکا ہے . جس کے باعث Electricity اور Gas کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے . ملک کی زیادہ تر پیداواری صنعتیں یا تو بند پڑی ہیں اور یا پھر خطے کے دیگر ممالک میں منتقل ہو رہی ہیں .
ARY News سے منسلک سینئر صحافی اور جنوبی ایشیائی ملک کی معیشت پر گہری نظر رکھنے والے تجزیہ کار آصف قریشی کا کہنا ہے کہ ایسا اچانک نہیں ہوا بلکہ گزشتہ دو سالوں کے دوران مندرجہ بالا شعبوں میں بے پناہ ٹیکسز عائد کے گئے ہیں اور تاحال یہ سلسلہ روکتا ہوا دکھائی نہیں دے رہا . جس کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ جنوری 2022 میں بجلی کا گھریلو یونٹ 13 جبکہ کمرشل یونٹ 35 روپے تھا . جو کہ اسوقت بالترتیب 52 اور 105 روپے پر پہنچ چکے ہیں .
انکا کہنا ہے کہ ملکی صنعتوں کے لئے توانائی ریڑھ کی ہڈی سمجھی جاتی ہے . اور اس پر اتنے زیادہ ٹیکسز کی وجہ سے چھوٹے پیداواری یونٹس بند جبکہ درمیانے اور بڑے ادارے بنگلہ دیش اور نیپال شفٹ ہو رہے ہیں . یہی صورتحال رہی تو کچھ عرصے میں ہی ہماری Exports انتہائی کم رہ جائیں گی اور Trade Deficit بہت بڑھ جائیگا.
Inflation میں مسلسل اضافہ اور Real Sector Growth میں کمی.
Blink Capital Management کے چیف ایگزیکٹو حسن مقصود کہتے ہیں کہ گزشتہ سال جون کے بعد سے State Bank of Pakistan نے Monetary Policy میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور Interest Rate اسوقت سے 22 فیصد پر برقرار ہیں . لیکن یہ حقیقی پالیسی نہیں ہے . کیونکہ Real Sector Growth رکی ہوئی ہے اور Headline Inflation اسوقت 45 فیصد پر آ گئی ہے جو کہ گزشتہ 53 سال کی بلند ترین سطح ہے . جس کے نتیجے میں معیشت دباؤ کی شکار ہے اور نتیجہ Circular Debts میں اضافے کی صورت میں سامنے آیا ہے .
انکے خیال میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران International Monetary Fund اور World Bank کی طرف سے Policy Rate میں اضافے پر زور دیا جا رہا ہے . یہ وہ پہلو ہے جو کہ Pakistan Stock Exchange کے سرمایہ کاروں کو پوزیشنز فروخت کرنے اور سائیڈ لائن ہونے پر مجبور کر رہا ہے.
PSX کی صورتحال.
آج KSE100 انڈیکس میں 1039 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے . جس کے بعد یہ 63 ہزار کی نفسیاتی سپورٹ بریک کرتے ہوئے 62773 پر آ گیا ہے . اس کی ٹریڈنگ رینج 62717 سے 63792 کے درمیان رہی.
دوسری طرف KSE30 میں بھی 388 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔