PSX میں دن کا شدید مندی پر اختتام، حکومت سازی پر غیر یقینی صورتحال برقرار.
PTI decided to held protests on Saturday, KSE100 lost 1100 points
PSX میں کاروباری دن کا اختتام شدید مندی پر ہوا ہے ، General Elections کے بعد Government Formation پر غیر یقینی صورتحال برقرار رہنے کے بعد سرمایہ کاروں کے اعتماد میں زبردست کمی واقع ہوئی. ادھر سابق وزیر اعظم Imran Khan کی طرف سے دی جانیوالی ہدایات کے مطابق انتخابات میں دھاندلی کے خلاف ہفتے کے روز ملک بھر میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے.
حکومت سازی پر غیر یقینی صورتحال PSX پر کیا اثرات مرتب کر رہی ہے؟
اگرچہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ Pakistan میں General Elections کے بعد Capital Market میں گراوٹ نظر آ رہی ہے . تاہم حالیہ عرصے کے دوران Stock Market نے تاریخی سنگ میل عبور کئے اور PSX Market Cap اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا.
ملک میں General Elections کے بعد حکومت سازی پر انتہائی غیر یقینی صورتحال دیکھنے میں آ رہی ہے . مختلف Political Parties کی طرف دھاندلی کے الزامات کا سلسلہ جاری ہے اور اس حوالے سے Election Tribunal اور عدالتوں سے بھی رجوع کیا جا رہا ہے . اس معاملے پر پائی جانیوالی بے یقینی Pakistan Stock Exchange پر اثر انداز ہو رہی ہے . یہی وجہ ہے کہ آج ابتدائی سیشن کے دوران جب معاشی سرگرمیوں شروع ہوئیں تو بینچ مارک انڈیکس KSE100 میں 1200 پوائنٹس کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی..
سیاسی عدم استحکام کے معاشی اثرات.
دنیا بھر میں سیاسی استحکام اور مضبوط معیشت کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے . کیونکہ اس کے نتیجے میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے. علاوہ ازیں عالمی معاشی ادارے اور فنڈنگ مہیا کرنے والے دوست ممالک پر طویل المدتی پالیسیز کے لئے منتخب حکومت پر ہی اعتماد کرتے ہیں .
Pakistan میں General Elections کو منعقد ہوئے چار دن ہو چکے ہیں ، تاہم ابھی تک آئندہ حکومت کی تشکیل غیر واضح ہے . اسکی بڑی وجہ ملے جلے Poll Results ہیں ، ماضی کے برعکس ان انتخابات میں کوئی بھی پارٹی واضح اکثریت حاصل نہیں کر سکی ، معاشی ماہرین آنے والے دنوں میں سیاسی عدم استحکام کے ملکی معیشت اور Financial Indicators پر منفی اثرات کی پیشگوئی کر رہے ہیں. جبکہ Foreign Financing ، Subsidy اور Privatization ایسے Economic Challenges ہیں . جن کے باعث کسی بھی جماعت کے لئے معاشی محاذ پر فیصلے کرنا آسان نہیں ہو گا.
مارکیٹ کی صورتحال.
گزشتہ روز کی جزوی بحالی کے بعد آج Capital Market میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز منفی انداز میں ہوا ، پہلے آدھے گھنٹے کے دوران بینچ مارک KSE100 انڈیکس 1200 سے زائد پوائنٹس کی کمی سے 61 ہزار کی نفسیاتی سطح سے نیچے آ گیا .
دوسری طرف KSE30 میں بھی شدید گراوٹ دیکھی جا رہی ہے . دن کے اختتام پر یہ 473 پوائنٹس کی مندی سے 20481 پر آ گیا ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔