PSX میں تیزی کا رجحان، IMF کی طرف سے معاہدے کا اعلان.

KSE100 Index consolidated above 81 thousand after statement from International Monetary Fund

IMF کی طرف سے معاہدے کے اعلان کئے جانے پر آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز PSX میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے . واضح رہے کہ International Monetary Fund نے جنوبی ایشیائی ملک کے لئے جمعہ کی رات 7 ارب ڈالرز پر مشتمل نئے Bail Out Package کی توثیق کی تھی.

IMF کے ساتھ نیا معاہدہ پاکستانی معیشت کے لئے کتنا اہم ہے؟

Pakistani Capital Market کی توقعات کے عین مطابق یہ اعلان اس لڑکھڑاتی ہوئی معیشت کی مدد کے لیے ایک اور مدد فراہم کر رہا ہے. اس سے قبل گزشتہ سال ہی 3 ارب ڈالر کا قرض ملا تھا. جسے Standby Arrangements  کا نام دیا گیا تھا.

اس پروگرام کو  Pakistan کے لئے ایک Roadmap کے طور پر دیکھا جاتا ہے. جو معیشت کنٹرول کرنے کے لئے جدوجہد کررہا ہے. اور اسے قرضوں کے پہاڑ کو پورا کرنا ہے. جو اس کے ٹیکس محصولات کو کھا جاتا ہے.

گزشتہ کوارٹر کے دوران معاشی مشکلات کے باوجود کے لسٹڈ کمپنیوں نے متاثر کن منافع کا اعلان کیا ہے. تاہم بہت سے تجزیہ کاروں کا خیال ہے. کہ مالی سال 2023-24 کے دوران ریکارڈ اضافے کے باوجود Shares کی قیمتیں اب بھی اپنی اصل صلاحیت سے کم ٹریڈ کر رہی ہیں.

Moody Investor Service نے اپنے بیان میں کہا ہے. کہ IMF پروگرام بحال ہونے سے نہ صرف پاکستان ڈیفالٹ سے بچ جائے گا. بلکہ دوست ممالک سے ملنے والی فنڈنگ سے جنوبی ایشیائی ملک میں Macro Economic Stability بھی آئے گی۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس سے لیکوئیڈٹی میں بہتری اور Pakistani Markets میں براہ راست سرمایہ کاری بھی بڑھے گا۔

Financial Assistance Program کا پس منظر.

رواں برس جولائی میں طے پانیوالے اس معاہدے کی شرائط خاصی سخت تھیں۔ جن میں بجلی، گیس اور پیٹرولیئم مصنوعات کی قیمتوں اور ٹیکسز میں اضافہ ، خسارے میں چلنے والے تمام سرکاری اداروں کی Privatization اور Tax System کی شفافیت شامل تھے۔ ان میں سے زیادہ تر نکات پر عمل درآمد کر دیا گیا۔ جبکہ Pakistan International Airlines سمیت زیادہ تر حکومتی تحویل کے اداروں کی Privatization کا عمل National commission کے تحت جاری ہے۔

PSX کا ردعمل.

آج KSE100 میں دن کا آغاز انتہائی مثبت انداز میں ہوا. جو کہ 1300 پوائنٹس کی تیزی سے 81300 سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے.

PSX میں تیزی کا رجحان، IMF کی طرف سے پروگرام کا اعلان.
KSE100 15TH JULY 2024

دوسری طرف Benchmark انڈیکس KSE30 میں بھی تیزی کا رجحان جاری ہے .  جو کہ 400 پوائنٹس اوپر 25900 پر ٹریڈ کر رہا ہے  . اسکی رینج 25759 سے 25999 کے درمیان ہے.

PSX میں تیزی کا رجحان، IMF کی طرف سے پروگرام کا اعلان.
KSE30

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button