امریکی اسٹاکس میں مندی ، معاشی ڈیٹا کے بعد US Bonds Yields میں تیزی۔
مسلسل دوسرے روز افراط زر کے رسک فیکٹر سے سرمایہ کار محتاط
امریکی اسٹاکس میں کاروباری دن کا اختتام مندی پر ہوا۔ گذشتہ روز امریکی معاشی ڈیٹا جاری ہونے اور اس سے قبل FOMC کے فیصلے سے 10 سالہ مدت کی US Bonds Yields میں اضافہ ہوا ہے۔ جس سے افراط زر کے رسک فیکٹر کو بھانپتے ہوئے سرمایہ کار محتاط ہو گئے ہیں۔
امریکی اسٹاکس پر امسلسل مندی کے شکار کیوں ہیں ؟
گذشتہ روز US Unemployment Claims جاری کر دیئے گئے US Bureau of Labor Statistics کی طرف سے جاری کئے جانیوالے ڈیٹا میں Unemployment Claims کی تعداد 2 لاکھ 1 ہزار رہی۔ جبکہ اس سے قبل معاشی ماہرین 2 لاکھ 25 ہزار کی توقع کر رہے تھے۔ اگر اس کا تقابلہ گذشتہ ہفتے کے ساتھ کریں تو سابقہ ریڈنگ 2 لاکھ 21 ہزار رہی تھی۔
ایک ماہ کے دوران ملک میں بیروزگار افراد کی تعداد 16 لاکھ 62 ہزار رہی ہے۔ جبکہ تخمینہ 16 لاکھ 95 ہزار تھی۔
ہفتہ وار ڈیٹا سے ملک میں لیبر مارکیٹ پر دباؤ میں کمی ظاہر ہو رہی ہے۔ لیکن ماہانہ ریڈنگ اسوقت بھی 16 لاکھ سے اوپر ہے جو کساد بازاری (Recession) کے گہرے اثرات کی نشاندہی کر رہی ہے۔ یہی وہ رسک فیکٹر ہے جس سے امریکی ڈالر اور بانڈز کی طلب (Demand) میں اضافہ جبکہ اسٹاکس میں مندی ہوئی ہے۔
فیڈرل ریزرو کی مانیٹری پالیسی اور غیر واضح صورتحال۔
بدھ کے روز FOMC کی دو روزہ میٹنگ کے اختتام پر مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا گیا۔ جس میں 18 ماہ سے جاری Rate Hike Program کو اگرچہ معطل کر دیا گیا تاہم شرح سود (Interest Rate) موجودہ سطح پر طویل المدتی بنیادوں پر قائم رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ معاشی ماہرین اسے فیڈرل ریزرو کی طرف سے افراط زر اور کساد بازاری کا اعتراف قرار دے رہے ہیں۔ ورنہ 2024ء کے اختتام تک سخت مانیٹری پالیسی کی ضرورت پیش نہ آتی۔ چنانچہ FOMC کا فیصلہ مارکیٹس کو غیر واضح سمت کی طرف دھکیل رہا ہے۔
مارکیٹس کی صورتحال۔
Dow Jones Industrial Average میں شدید گراوٹ واقع ہوئی۔ کمپوزیٹ انڈیکس 370 پوائنٹس کمی کے ساتھ 34070 کی سطح پر بند ہوا۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 34058 سے 34378 کے درمیان رہی۔ جبکہ مارکیٹ میں 33 کروڑ 43 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔
دوسری طرف Nasdaq کے ٹیکنالوجی اسٹاکس میں اختتامی سیشنز کے دوران شدید فروخت دیکھی گئی۔ انڈیکس 245 پوائنٹس مندی کے ساتھ 13223 پر بند ہوا۔ اسکی کم ترین سطح 13222 رہی جبکہ مارکیٹ کا مجموعی شیئر والیوم 93 کروڑ 13 لاکھ رہا۔
S&P500 میں 72 پوائنٹس کی مندی ہوئی۔ انڈیکس 4330 پر بند ہوا۔
نیویارک اسٹاک ایکسچینج (NYSE) کے اختتامی سیشن میں فروخت کا زبردست رجحان نظر آیا۔ انڈیکس 258 پوائنٹس نیچے 15601 پر بند ہوا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔