US Stocks میں مثبت اختتام ، توقعات سے منفی US Jolts Jobs Openings ریلیز
US Bonds Yields edges lower after 80 lac 3 thousand jobs posted in US Labor Market Report
US Jolts Jobs Openings ریلیز کر دی گئی. جس کے بعد US Bonds Yields میں کمی جبکہ US Stocks میں کاروباری دن کا اختتام مثبت انداز میں ہوا.
توقعات سے منفی Labor Market Data رسک فیکٹر میں کمی کا سبب بنا ، جبکہ US Dollar میں فروخت کا ٹرینڈ مارکیٹس پر غالب رہا.
US Jolts Jobs Opening Data کی تفصیلات.
US Bureau of Labor Statistics کی طرف سے جاری کردہ ڈیٹا میں مئی 2024ء کے دوران US Private Sector میں جاری ہونیوالی نئی ملازمتوں کی تعداد 80 لاکھ 3 ہزار رہئ۔ معاشی ماہرین 83 لاکھ 75 ہزار کانٹریکٹس کی پیشنگوئی کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ اپریل میں یہ تعداد 83 لاکھ 60 ہزار رہی تھی۔ اس طرح ہائر کئے جانیوالے پروفیشنلز کی تعداد میں 2 فیصد کمی آئی .جبکہ مارکیٹ توقعات 3 فیصد اضافے کی تھی۔
اپنے عہدوں سے استعفی دینے والوں کی شرح 3.7 فیصد رہی۔ بتاتے چلیں کہ مارچ 2024 کی ریڈنگ 3.5 فیصد تھی۔ رپورٹ سے US Labor Market پر Inflation اور Recession کے دباؤ میں اضافے اور معاشی سرگرمیوں میں سست روی کی نشاندہی ہو رہی ہے۔ خیال رہے کہ اسے شماریاتی بیورو کا لیبر سروے بھی کہا جاتا ہے اور اسکی اہمیت US Non Farm Payroll کے بعد تمام رپورٹس میں سب سے زیادہ ہے۔ جس سے US Labor Industry کی حقیقی صورتحال کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
حیران کن طور پر رپورٹ جاری ہونے پر US Stocks میں سرمایہ کاری کی لہر آیی . حالانکہ رسک فیکٹر میں اضافے سے ہمیشہ US Dollar ہی ایڈوانٹیج حاصل کرتا ہے .
Middle East Ceasefire Plan پر غیر یقینی صورتحال
امریکی صدر بائیڈن کی جانب سے پیش کیا جانیوالا یہ منصوبہ White House کے مطابق تین حصوں پر مشتمل ہے۔ پہلے مرحلے میں چھ ہفتے کی جنگ بندی ہو گی۔ اس دوران اسرائیلی فوج Gaza کے رہائشی علاقوں سے نکل جائے گی۔ ان کے مطابق یہ معاہدہ تمام یرغمالیوں کی رہائی، مستقل دشمنی کے خاتمے اور غزہ کی تعمیر نو کے ایک بڑے منصوبے کا باعث بنے گا۔
Israeli Government کے بعض ارکان نے اس Ceasefire Plan کی مخالفت کی ہے۔ جبکہ Rafah میں لڑائی جاری ہے جہاں صیہونی ریاست مسلسل فضائی بمباری کر رہی ہے
US Stocks کی صورتحال.
Dow Jones Industrial Average میں دن کا اختتام مثبت انداز میں ہوا . انڈیکس 140 پوائنٹس اضافے سے 38711 پر بند ہوا . اسکی ٹریڈنگ رینج 38396 سے 38786 کے درمیان رہی. جبکہ مارکیٹ میں31 کروڑ 29 لاکھ شیئرز کا لیں دین ہوا.
Nasdaq100 میں معاشی سرگرمیاں 53 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 18654 پر بند ہوئیں ۔ اسکی کم ترین سطح 148521 جبکہ مارکیٹ کا مجموعی شیئر والیوم 22 کروڑ 84 لاکھ رہا.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔