US Stocks میں دن کا تیزی پر اختتام، PCE Data کے بعد US Bonds Yields میں کمی.

Downbeat Inflation data squeezed demand for US Dollar, Nasdaq added 144 points

US Stocks میں دن کا اختتام تیزی کے رجحان پر ہوا. گزشتہ روز ریلیز ہونے والے PCE Data کے بعد US Bonds Yields میں کمی دیکھنے میں آئی . جبکہ Equities کی خرید داری بڑھی ہے . Nasdaq Composite میں 144 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے . جبکہ Federal Reserve کے آئندہ اجلاس میں Rates Cut Program جون سے پہلے شروع کرنے کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں

US PCE Report کی تفصیلات.

US Bureau of Economic Analysis کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جنوری 2024 میں Headline Inflation کی ریڈنگ  2.8 فیصد رہی. جبکہ اس سے قبل اتنی ہی پیشگوئی تھی.

اگر اسکا تقابلہ گزشتہ ماہ کے ساتھ کریں تو دسمبر 2023 میں یہ انڈیکس 2.6 فیصد رہا تھا .  دوسری طرف سالانہ  Core PCE ریڈنگ 2.8 فیصد آئی ہے . جبکہ اس سے قبل معاشی ماہرین اتنی ہی توقع کر رہے تھے.

EURUSD میں 1.0840 کے قریب تیزی، US PCE Index جنوری میں 2.8 فیصد پر آ گیا.
US PCE Report

ماہانہ Core PCE کا جائزہ لیں تو اسکی شرح 0.2 آئی ہے ، خیال رہے کہ مارکیٹ توقعات0.1 کی تھیں. Federal Reserve کے Inflation کیلئے Preferred Guage سے Economy کا مثبت منظرنامہ سامنے آیا ہے. یہی وجہ ہے کہ Wall Street کے Technology Stocks کی طلب میں اضافہ ہوا ہے .

موجودہ معاشی حالات میں یہ رپورٹ کتنی اہمیت کی حامل ہے

رپورٹ سے CPI اور PPI دونوں کی نسبت زیادہ بہتر انداز سے Inflation کے عوام پر اثرات کا اندازہ کیا جاتا ہے اور زیادہ تر اسی رپورٹ کے اعداد و شمار کی بنیاد پر Federal Reserve اپنی اگلی میٹنگز کے دوران Cut Rates کے بارے میں فیصلے کرتا ہے۔ معاشی ماہرین کے خیال میں ان حالات میں  Inflation کی حقیقی صورتحال جانچنے کیلئے جیروم پاول اس رپورٹ کے اعداد و شمار آئندہ میٹنگ سے پہلے ضرور چیک کریں گے

Stocks، Commodities اور Forex بالخصوص USD پر بھی اسکے اثرات مرتب ہوتے ہیں نیز عالمی مارکیٹس Global Markets کی سمت کا تعین بھی اسی پر منحصر ہوتا ہے۔  ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ رواں سال ریلیز ہونیوالا 2023  کا آخری ہائی پروفائل ڈیٹا ہے جس سے Fed کی پالیسی میٹنگ میں Rates cut Program کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ڈیٹا کو US Consumer Price Index کی طرح انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے۔ جس سے امریکی صارفین کی Cost of living اور قوت خرید کا تعین کیا جاتا ہے۔ Core PCE کی اہمیت یوں بھی زیادہ ہے کہ US Monetary Policy کے تعین کیلئے  Headline Inflation کی پیمائش کا ترجیحی گیج ہے۔

مارکیٹس کی صورتحال.

Dow Jones Industrial Average میں دن کا اختتام مثبت انداز میں ہوا .  انڈیکس 47 پوائنٹس کمی سے 38996 پر بند ہوا . اسکی ٹریڈنگ رینج 38809 سے 38074 کے درمیان رہی. جبکہ مارکیٹ میں 52 کروڑ 17 لاکھ شیئرز کا لیں دین ہوا.

US Stocks میں دن کا تیزی پر اختتام، PCE Data کے بعد US Bonds Yields میں کمی
Dow Jones Composite Index

Nasdaq Composite میں بھی یہی صورتحال رہی   .معاشی سرگرمیاں 144 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 16091 پر بند ہوئیں  ۔ اسکی کم ترین سطح 15931  جبکہ مارکیٹ کا مجموعی شیئر والیوم 1 ارب 65 کروڑ رہا.

US Stocks میں دن کا تیزی پر اختتام، PCE Data کے بعد US Bonds Yields میں کمی.
Nasdaq Composite Index

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button