US Stocks میں دن کا مثبت اختتام ، US CPI فروری میں 0.3 فیصد پر آ گئی.

Bonds Yields declined sharply after early jump , Nasdaq Composite gained 246 points

US Stocks میں کاروباری دن کا اختتام مثبت سطح پر ہوا ہے . گزشتہ روز ریلیز ہونے والی رپورٹ کے مطابق ماہانہ US CPI فروری میں 0.3 فیصد پر آ گئی. اگرچہ Annual Headline Inflation گزشتہ ماہ کی نسبت زیادہ رہی ، تاہم ماہانہ ریڈنگ پہلے سے کم آنے پر ابتدا می تیزی کا رجحان دکھانے کے بعد 10 سالہ مدت کی Bonds Yields میں 6 بنیادی پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے . جس سے Global Stocks کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوا.

US CPI Report کی تفصیلات ۔

 Bureau of Labor Statistics کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق فروری 2024ء میں Annual Consumer Price Index کی شرح 3.2 فیصد رہی. جبکہ اس سے قبل 3.1 فیصد کا  تخمینہ تھا۔ Monthly Headline Inflation کی سطح  0.4 فیصد آئی ہے۔ خیال رہے کہ متوقع شرح بھی اتنی ہی تھی . Core CPI کی سالانہ ریڈنگ 3.8 فیصد رہی۔ معاشی ماہرین  3.7 کی پیشگوئی کر رہے تھے.

Gold Price میں 2075 ڈالرز کے قریب مندی، US CPI فروری میں 3.2 فیصد پر آ گئی.
US CPI Report

ڈیٹا کا تقابلہ گزشتہ ماہ کے ساتھ کریں تو جنوری میں Consumer Price Index کی سطح 3.1 جبکہ Core Inflation کی ریڈنگ 3.7 فیصد تھی. خیال رہے کہ  گزشتہ رپورٹ میں  Ukraine پر روسی حملے کے نتیجے میں آنیوالے  Global Financial Crisis کے بعد پہلی بار Headline Inflation کی سطح صفر فیصد تک آئی تھی   ، لیکن اس بار ماہانہ شرح پہلے سے قدرے کم رہی.

US Stocks پر اثرات.

Dow Jones Industrial Average میں دن کا اختتام مثبت انداز میں ہوا .  انڈیکس 235 پوائنٹس اضافے سے 39 ہزار کی نفسیاتی سطح عبور کرتے ہوئے 39005  پر بند ہوا . اسکی ٹریڈنگ رینج 38711 سے 390072 کے درمیان رہی. جبکہ مارکیٹ میں 33 کروڑ 47 لاکھ شیئرز کا لیں دین ہوا.

US Stocks میں دن کا مثبت اختتام ، US CPI فروری میں 0.3 فیصد پر آ گئی.
Dow Jones Composite Index

Nasdaq Composite میں بھی یہی صورتحال رہی   .معاشی سرگرمیاں 246 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 16265 پر بند ہوئیں  ۔ اسکی کم ترین سطح 15992  جبکہ مارکیٹ کا مجموعی شیئر والیوم 1 ارب 2 کروڑ رہا.

Nasdaq Composite
Nasdaq Composite

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button