US Stocks میں دن کا منفی اختتام، PCE Report کا انتظار اور توقعات سے منفی US GDP
Downbeat US Financial Data squeezed demand for Equities, lacks follow through
US Stocks میں کاروباری دن کا اختتام منفی رجحان کے ساتھ ہوا. گزشتہ روز ریلیز ہونے والی توقعات سے منفی US GDP Report کے بعد اور PCE Data کے انتظار میں سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں. واضح رہے کہ گزشتہ سال کے چوتھے کوارٹر کی دوسری ریڈنگ میں National Income نمایاں کمی کے بعد 3.2 فیصد کم ہوئی.
US GDP Report میں توقعات کے برعکس کمی.
Bureau of Economic Analysis کی جاری کردہ رپورٹ میں رواں سال کے پہلے کوارٹر میں GDP کی شرح 3.2 فیصد رہی . جبکہ اس سے قبل معاشی ماہرین 3.3 فیصد پیشگوئی کر رہے تھے . اس ڈیٹا کا تقابلہ دو ہفتے قبل جاری ہونیوالی پہلی ریڈنگ کے ساتھ کریں تو اسکی سطح 3.3 فیصد ہی رہی . رپورٹ کے دیگر حصّوں کا جائزہ لیں تو Consumer Spending یعنی صارفین کے حقیقی اخراجات میں 3.0 فیصد اضافہ ہوا ہے . جس سے عوام کی قوت خرید میں کمی اور Inflation میں اضافہ ظاہر ہو رہی ہے .
GDP Deflator میں کمی واقع ہوئی ہے اسکی سطح 1.9 فیصد پر آ گئی ہے جبکہ مارکیٹ توقعات 2.0 تھیں
US PCE Report کے انتظار میں Markets کا محتاط انداز.
اہم ترین US PCE Report آج جاری کی جائے گی۔ ۔ U.S Bureau of Economic Analysis یعنی امریکی معاشی تجزیاتی بیورو عالمی معیاری وقت کے مطابق 13.30 پر یہ رپورٹ جاری کرے گا۔ یہ ڈیٹا US Consumer Price Index کی طرح انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے۔ جس سے امریکی صارفین کی Cost of living اور قوت خرید کا تعین کیا جاتا ہے۔ اس کی اہمیت یوں بھی زیادہ ہے کہ US Monetary Policy کے تعین کیلئے یہ Headline Inflation کی پیمائش کا ترجیحی گیج ہے۔
رپورٹ سے CPI اور PPI دونوں کی نسبت زیادہ بہتر انداز سے Inflation کے عوام پر اثرات کا اندازہ کیا جاتا ہے اور زیادہ تر ان اعداد و شمار کی بنیاد پر Federal Reserve اپنی اگلی میٹنگز کے دوران Monetary Policy کے بارے میں فیصلے کرتا ہے۔ معاشی ماہرین کے خیال میں ان حالات میں جبکہ فیڈرل ریزرو Hike Rate Program بند کر چکا ہے تب Inflation کی حقیقی صورتحال جانچنے کیلئے جیروم پاول اس رپورٹ کے اعداد و شمار آئندہ میٹنگ سے پہلے ضرور چیک کریں گے.
یہی وجہ ہے کہ آج Wall Street میں سرمایہ کاروں کی طرف سے فروخت کا رجحان نظر آیا.
US Stocks کی صورتحال.
Dow Jones Industrial Average میں دن کا اختتام مثبت انداز میں ہوا . انڈیکس 23 پوائنٹس کمی سے 38949 پر بند ہوا . اسکی ٹریڈنگ رینج 38741 سے 38956 کے درمیان رہی. جبکہ مارکیٹ میں 27 کروڑ 25 لاکھ شیئرز کا لیں دین ہوا.
Nasdaq Composite میں بھی یہی صورتحال رہی .معاشی سرگرمیاں 87 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 15947 پر بند ہوئیں ۔ اسکی کم ترین سطح 15924 جبکہ مارکیٹ کا مجموعی شیئر والیوم 1 ارب 10 کروڑ رہا.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔