US Stocks میں دن کا منفی اختتام، توقعات سے منفی US GDP Report اور PCE Index کا انتظار

Downbeat US National Income raised demand for US Dollar, Global Stocks plunged

US Stocks میں کاروباری دن کا اختتام منفی انداز میں ہوا  . جس کی بنیادی وجہ US GDP کا پہلے کوارٹر میں 3.2 فیصد پر آنا ہے . واضح رہے کہ اعداد و شمار کے مطابق  National Income توقعات سے کم رہی ہے . تاہم اسکا سب سے منفی پہلو Personal Expenditure Index میں ہونے والا اضافہ ہے . جس سے Rate Cut Policy کے امکانات میں کمی آئی ہے. 

US GDP Report کی تفصیلات

US Bureau of Economic Analysis کی جاری کردہ رپورٹ میں رواں سال کے پہلے کوارٹر میں GDP کی شرح 1.6 فیصد رہی . جبکہ اس سے قبل معاشی ماہرین 2.4 فیصد پیشگوئی کر رہے  تھے . اگر اس ڈیٹا کا تقابلہ دو ہفتے قبل جاری ہونیوالی پہلی ریڈنگ  کے ساتھ کریں تو اسکی سطح 2.1 فیصد ہی رہی . اگر رپورٹ کے دیگر حصّوں کا جائزہ لیں تو Consumer Spending یعنی صارفین کے حقیقی اخراجات میں 2.5 فیصد اضافہ ہوا ہے . جس سے عوام کی قوت خرید میں کمی اور Inflation  میں اضافہ ظاہر ہو رہی ہے .

GDP Deflator میں کمی واقع ہوئی ہے اسکی سطح 3.1 فیصد پر آ گئی ہے جبکہ مارکیٹ توقعات 3.2 تھیں.

EURUSD میں 1.0700 سے نیچے مندی، US GDP پہلے کوارٹر میں 1.6 فیصد پر آ گیا
US GDP Analysis

رپورٹ ریلیز ہونے کے بعد US Dollar Index میں تیزی ریکارڈ کی گئی. جبکہ Stocks کی طلب میں شدید کمی واقع ہوئی.

US PCE Index کے انتظار میں سرمایہ کار محتاط.

US Stocks میں گراوٹ کی دوسری بڑی وجہ  PCE Price Index کے انتظار میں سرمایہ کاروں کا محتاط انداز اختیار کر لینا ہے

PCE Report آج جاری کی جائے گی۔ ۔ U.S Bureau of Economic Analysis  عالمی معیاری وقت کے مطابق 12.30 پر یہ رپورٹ جاری کرے گا۔ یہ ڈیٹا US Consumer Price Index کی طرح انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے۔ جس سے امریکی صارفین کی Cost of living اور قوت خرید کا تعین کیا جاتا ہے۔ اس کی اہمیت یوں بھی زیادہ ہے کہ US Monetary Policy کے تعین کیلئے Federal Reserve کا یہ  Headline Inflation کی پیمائش کا ترجیحی گیج ہے۔

اس رپورٹ سے CPI اور PPI دونوں کی نسبت زیادہ بہتر انداز سے Inflation کے عوام پر اثرات کا اندازہ کیا جاتا ہے اور زیادہ تر اسی رپورٹ کے اعداد و شمار کی بنیاد پر Federal Reserve اپنی اگلی میٹنگز کے دوران Monetary Policy کے بارے میں فیصلے کرتا ہے۔ معاشی ماہرین کے خیال میں ان حالات میں جبکہ فیڈرل ریزرو  Hike Rate Program بند کر چکا ہے تب Inflation کی حقیقی صورتحال جانچنے کیلئے جیروم پاول آئندہ فیصلے سے پہلے اس رپورٹ کے مندرجات ضرور دیکھیں گے.

US Stocks کی صورتحال.

Dow Jones Industrial Average میں دن کا اختتام منفی  انداز میں ہوا .  انڈیکس 375 پوائنٹس کی کمی سے 38085  پر بند ہوا . اسکی ٹریڈنگ رینج 37754 سے 38157 کے درمیان رہی. جبکہ مارکیٹ میں 41 کروڑ 71 لاکھ شیئرز کا لیں دین ہوا.

US Stocks میں دن کا منفی اختتام
Dow Jones Composite Index

Nasdaq100 کے اختتامی سیشن کے دوران شدید مندی ریکارڈ کی گئی  .معاشی سرگرمیاں 96 پوائنٹس مندی کے ساتھ 17172 پر بند ہوئیں  ۔ اسکی کم ترین سطح 16154  جبکہ مارکیٹ کا مجموعی شیئر والیوم  31 کروڑ 42 لاکھ رہا.

Nasdaq100
Nasdaq100

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button