US Stocks میں دن کا ملا جلا اختتام ، توقعات سے منفی US Jolts Jobs Openings ریلیز
Labor Market data raised uncertainty on Upcoming US Monetary Policy
US Jolts Jobs Openings ریلیز کر دی گئی. جس کے بعد US Bonds Yields میں کمی. جبکہ US Stocks میں کاروباری دن کا اختتام ملے جلے انداز میں ہوا.
منفی Labor Market Data رسک فیکٹر اور US Monetary Policy پر غیر یقینی صورتحال میں اضافے کا سبب بنا. اسی وجہ سے مارکیٹس میں سرمایہ کار سائیڈ لائن دکھائی دیے.
US Jolts Jobs Opening Data کی تفصیلات.
US Bureau of Labor Statistics کے جاری کردہ ڈیٹا میں اگست 2024ء کے دوران US Private Sector میں نئی ملازمتوں کی تعداد 76 لاکھ 73 ہزار رہی۔ خیال رہے کہ معاشی ماہرین 81 لاکھ 75 کانٹریکٹس کی پیشنگوئی کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ جولائی میں یہ تعداد 80 لاکھ 3 ہزار رہی تھی۔ اس طرح ہائر کئے جانیوالے پروفیشنلز کی تعداد میں 2 فیصد کمی آئی .جبکہ مارکیٹ توقعات 1 فیصد اضافے کی تھی۔ اس طرح یہ ڈیٹا انتہائی مایوس کن رہا. جس کے بعد FOMC Meeting میں شرح سود میں کمی بے یقینی کی شکار ہوئی ہے.
اپنے عہدوں سے استعفی دینے والوں کی شرح 4.2 فیصد رہی۔ بتاتے چلیں کہ جولائی 2024 کی ریڈنگ 3.9 فیصد تھی۔ رپورٹ سے US Labor Market پر Inflation اور Recession کے دباؤ میں اضافے. اور معاشی سرگرمیوں میں سست روی کی نشاندہی ہو رہی ہے۔ اسے شماریاتی بیورو کا لیبر سروے کہا جاتا ہے. اور اسکی اہمیت US Non Farm Payroll کے بعد تمام رپورٹس میں سب سے زیادہ ہے۔ جس سے US Labor Industry کی حقیقی صورتحال کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
رپورٹ جاری ہونے پر US Stocks میں غیر یقینی صورتحال دیکھی گئی. حالانکہ Bonds Yields میں کمی سے ہمیشہ US Stocks ایڈوانٹیج حاصل کرتے ہیں.
Labor Report کی اہمیت.
Jolts Jobs Openings امریکہ میں مختلف صنعتوں میں موجود خالی ملازمتوں کی تعداد کا ڈیٹا ہے۔ جسے US Bureau of Labor Statistics ہر مہینے جاری کرتا ہے. اس میں ملازمتوں کی Open Positions ملازمین کا تبدیل ہونا. اور New Hiring کی معلومات شامل ہوتی ہیں۔ یہ رپورٹ نہ صرف US Labor Market کی موجودہ حالت. بلکہ مستقبل میں معاشی سرگرمیوں کا اندازہ بھی فراہم کرتی ہے.
US Stocks کی صورتحال.
Dow Jones Industrial Average میں دن کا اختتام ملے جلے انداز میں ہوا . تاہم اختتامی سیشنز میں انڈیکس چند پوائنٹس کی بحالی میں کامیاب رہا. اور 38 پوائنٹس اضافے سے 40974 پر بند ہوا . اسکی ٹریڈنگ رینج 40840 سے 41172 کے درمیان رہی. جبکہ مارکیٹ میں 35 کروڑ 93 لاکھ شیئرز کا لیں دین ہوا.
Nasdaq100 میں معاشی سرگرمیاں 37 پوائنٹس کمی کے ساتھ 18921 پر بند ہوئیں ۔ اسکی کم ترین سطح 18808 جبکہ مارکیٹ کا مجموعی شیئر والیوم 31 کروڑ 60 لاکھ رہا.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔