US Stocks میں کاروباری دن کا ملا جلا اختتام ، Middle East کی صورتحال کے باعث Bonds Yields میں تیزی

Israeli Drone attack on Beirut signaled expansion of battlefield to the neighboring countries

US Stocks میں کاروباری دن کا ملا جلا اختتام دیکھنے میں آیا ہے . جسکی بنیادی وجہ Middle East War کا وسعت اختیار کرتا ہوا دائرہ کار ہے . جس کے باعث 10 سالہ مدت کی US Bonds Yields آج 4 فیصد سے اوپر آ گئی ہیں . واضح رہے کہ Lebanon کے دارالحکومت Beirut پر Israeli Drone Attack کے نتیجے میں سینئر فلسطینی راہنما صالح العروری کی شہادت کے بعد عرب دنیا اور Iran سے شدید ردعمل کی توقع ہے . ادھر Bab Almandab کے Yemen کے Houthi Rebels اور US Navy کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں .

Iranian Warship Albarz بحیرہ احمر میں داخل ، کشیدگی میں اضافہ.

Irani News Agency Tasnim نے سوموار  کے روز بتایا کہ ایران کا جنگی جہاز Albarz بحیرہ احمر کے پانیوں میں داخل ہوگیا ہے۔ یہ اطلاعات امریکہ کی جانب سے تین بحری جہازوں کو ڈبو دینے کے بعد سامنے آئی ہیں، جس میں دس حوثی عسکریت پسند ہلاک ہو گئے تھے۔دوسری طرف برطانیہ نے خبر دار کیا ہے کہ وہ اس اہم Logistic Route  میں جہازوں پر مزید حملوں کو روکنے کے لیے بھرپور کاروائی  کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کر ے گا.

سال نو کی آمد پر Red Sea میں Bab Almandab کے قریب Yemen کے Houthi باغیوں کے ساتھ امریکی بحریہ کے تصادم سے خطے میں نہ صرف قیام امن کے راستے مسدود ہو گئے بلکہ جنگ کے وسعت اختیار کر لینے کا بھی خدشہ پیدا ہو گیا ہے . ایرانی کابینہ کی طرف سے Bab Almandab کے قریب جدید جنگی ہتھیاروں سے لیس Warship بھجوانے کے اعلان سے سرمایہ کاروں نے انتہائی محتاط انداز اپنا لیا ہے .

اپنے قارین کو بتاتے چلیں کہ ہفتے کے روز US Navy کے ساتھ مسلح تصادم میں 15 باغی ہلاک جبکہ ان کے تین جنگی جہاز تباہ ہو گئے تھے ، جس کے بعد Iranian Supreme Commander آیت الله علی الخمنائی نے امریکہ کو سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی . حالیہ پیشرفت کے بعد Strait of Hormuz کی مکمل بندش اور Europe کو Supply  معطل ہونے کا بھی خطرہ پیدا ہو گیا ہے .

مارکیٹ کی صورتحال.

Dow Jones Industrial Average میں دن کا اختتام مثبت انداز میں ہوا .  انڈیکس 25 پوائنٹس اضافے سے  37715 پر بند ہوا . اسکی ٹریڈنگ رینج 37495 سے 37775 کے درمیان رہی. جبکہ مارکیٹ میں35 کروڑ 2 لاکھ شیئرز کا لیں دین ہوا.

US Stocks میں کاروباری دن کا ملا جلا اختتام ، Middle East کی صورتحال کے باعث Bonds Yields میں تیزی
Dow Jones Industrial Average

مارکیٹ کے  وسطی سیشن میں ملا جلا رجحان ریکارڈ کیا گیا تاہم اختتامی سیشن میں سرمایہ کاروں کی طرف سے بڑے پیمانے پر خرید داری  ہوئی . یوں دن کا مجموعی منظرنامہ کسی حد تک مثبت رہا.

دوسری طرف Nasdaq Composite میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی .معاشی سرگرمیاں 245 پوائنٹس کمی  کے ساتھ 14765 پر بند ہوئیں  ۔ اسکی کم ترین سطح 14682  جبکہ مارکیٹ کا مجموعی شیئر والیوم 1 ارب 7 کروڑ رہا.

Nasdaq Composite
Nasdaq Composite Index

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button