امریکی اسٹاکس میں دن کا مثبت اختتام۔ امریکی معاشی رپورٹس کے اثرات۔

ملے جلے اعداد و شمار جاری ہونے پر امریکی ڈالر انڈیکس میں مندی۔

امریکی اسٹاکس میں کاروباری دن کا اختتام مثبت رجحان پر ہوا ہے۔ امریکی معاشی ڈیٹا ریلیز ہونے کے بعد افراط زر (Inflation) کے رسک فیکٹر میں کمی آئی ہے۔ جس سے امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) 105 سے نیچے آ گیا اور براہ راست ایڈوانٹیج اسٹاکس کو ہوا ہے۔

معاشی ڈیٹا کے امریکی اسٹاکس پر اثرات

امریکی محکمہ شماریات کی جاری کردہ ریٹیل سیلز رپورٹ کے مطابق ملک میں اگست 2023 کے دوران فروخت کی ماہانہ شرح  0.6 فیصد رہی جبکہ اس سے قبل 0.2 فیصد کی  پیشگوئی تھی . اگر اس کا تقابلہ گزشتہ ماہ کے ساتھ کریں تو جولائی کی رپورٹ میں ریٹیلنگ کے فگرز میں 0.6 کا اضافہ ہوا تھا . اس دوران اشیائے ضروریہ کی فروخت 697.6  ارب ڈالرز رہے جبکہ معاشی ماہرین 696.4 ارب کی توقع کر رہے تھے .

امریکی اسٹاکس میں دن کا مثبت اختتام۔ امریکی معاشی رپورٹس کے اثرات۔

پروڈیوسرز پرائس انڈیکس میں اضافہ اور بیروزگاری کی شرح میں کمی۔

آج امریکی سیشنز کے دوران US Bureau of Labor Statistics کے جاری کردہ اعداد و شمار میں پروڈیوسرز پرائس انڈیکس (PPI) کی سطح 0.7 فیصد آئی ہے جبکہ اس سے قبل 0.2 فیصد کی توقع تھی۔ اس طرح پیداواری سرگرمیوں میں مثبت رجحان سامنے آیا ہے جو کہ معیشت پر افراط زر (Inflation) کا کم دباؤ ظاہر کر رہا ہے۔

رپورٹ کا تقابلہ جولائی کے ساتھ کریں تو سابقہ رپورٹ کی ریڈنگ 0.2 فیصد رہی تھی۔ اس طرح اسٹاکس کے سرمایہ کاروں میں افراط زر اور کساد بازاری کے رسک فیکٹر میں کمی آئی ہے۔ جس سے ان کی طلب (Demand) میں اضافہ ہوا ہے۔

ہفتہ وار Jobless Claims میں بیروزگاری کی شرح 3.8 فیصد پر برقرار ہے جبکہ گذشتہ ماہ بیروزگاری کے کلیمز دیکھتے ہوئے مجموعی ریڈنگ 3.10 فیصد تھی۔ اس طرح معاشی ڈیٹا آئندہ ہفتے Rate Hike Program معطل یا بند کرنے کے لئے پلیٹ فارم مہیا کر رہا ہے۔ یہی وہ محرک ہے جو کہ امریکی ڈالر انڈیکس میں کمی کا محرک بنا ۔

مارکیٹس کی صورتحال۔

Dow Jones Industrial Jones میں معاشی سرگرمیاں 331 پوائنٹس کی تیزی سے 34907 پر بند ہوئیں۔ 34687 پر اوپن ہونے کے بعد اسکی بلند ترین سطح 34977 رہی۔ جبکہ مارکیٹ میں 30 کروڑ 82 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔

امریکی اسٹاکس میں دن کا مثبت اختتام۔ امریکی معاشی رپورٹس کے اثرات۔

Nasdaq میں دن کا اختتام 112 پوائنٹس کی تیزی سے 13926 پر ہوا۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 13810 سے 13956 کے درمیان رہی جبکہ مارکیٹ کا شیئر والیوم 93 کروڑ 33 لاکھ رہا۔

امریکی اسٹاکس میں دن کا مثبت اختتام۔ امریکی معاشی رپورٹس کے اثرات۔

S&P500 میں بھی مثبت رجحان نظر آیا۔ انڈیکس 37 پوائنٹس مستحکم ہو کر 4500 کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) سے اوپر 4505 پر بند ہوا۔

امریکی اسٹاکس میں دن کا مثبت اختتام۔ امریکی معاشی رپورٹس کے اثرات۔

نیویارک اسٹاک ایکسچینج (NYSE) کے Composite Index میں 162 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ انڈیکس 16 ہزار کی نفسیاتی سطح عبور کرتے ہوئے 16089 پر بند ہوا۔

امریکی اسٹاکس میں دن کا مثبت اختتام۔ امریکی معاشی رپورٹس کے اثرات۔

ادھر Russel2000 کا اختتامیہ 25 پوائنٹس مثبت سمت میں 1866 پر ہوا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button