US Stocks میں دن کا مثبت رجحان پر اختتام ، Middle East کی صورتحال اور US Bonds Yields میں کمی

Attacks in Red Sea on Cargo Ships from Yemeni Rebels diminishing demand for US Dollar

US Stocks میں دن کا اختتام مثبت رجحان پر ہوا ، جس کی بنیادی وجہ Middle East کی صورتحال کے باعث US Bonds Yields میں ہونیوالی کمی ہے ، خیال رہے کہ Yemen کے حوثی باغیوں کی طرف سے Red Sea میں کئے جانے والے حملوں کے بعد US Dollar کی طلب مسلسل کم ہو رہی ہے . یہی وہ محرک ہے جس سے آج مسلسل تیسرے سیشن کے دورران Global Stocks میں بڑے پیمانے پر خرید داری دیکھی گئی.

Logistic Routes کی بندش US Stocks پر کیسے اثر انداز ہو رہی ہے ؟

گزشتہ روز  Yemen کے حوثی باغیوں نے اعلان کیا  کہ وہ بحیرہ قلزم اور خلیج عدن کے ذریعے Asia اور Africa کو ملانے والے باب المندب سے کسی تجارتی جہاز کو گزارنے نہیں دیں گے ، بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد Israel اور اسکے اتحادی ممالک پر Ceasefire کے لئے دباؤ ڈالنا ہے. واضح رہے کہ Egypt کی Suez Canal اور ایرانی Strait of Hormuz کے درمیان واقع یہ Logistic Route دنیا کی مصروف ترین بحری گزرگاہ ہے.

اس راستے کی بندش عالمی تجارت کا توازن بگاڑنے کا سبب بن سکتی ہے ، بالخصوص Africa اور Asia سے Europe کے ساتھ بحری تجارت بری طرح سے متاثر ہو رہی ہے . جہاں پہلے ہی سے Ukraine پر روسی حملے کے بعد سے پیدا ہونے والا توانائی کا بحران Recession کی شکل اختیار کر رہا ہے . جبکہ Europe کو دیگر  تجارتی سامان کی منتقلی بھی خطرے میں پڑ گئی ہے

اس بندش کے Global Financial Indicators پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں ، کیونکہ طویل عرصے تک یہ صورتحال برقرار رہی تو عالمی معیشت Recession کی لپیٹ میں آ سکتی ہے .

ان حالات میں Israel کے سب سے قریبی اتحادی United States کے اس خطے میں مفادات متاثر ہو رہے ہیں جس سے USD کی طلب میں کمی آئی ہے اور US Stocks  کی خرید داری میں اضافہ ہوا . 

مارکیٹس کی صورتحال.

Dow Jones Industrial Average میں دن کا اختتام مثبت انداز میں ہوا .  انڈیکس 251 پوائنٹس اضافے سے 37 ہزار کی نفسیاتی سطح سے اوپر  37557 پر بند ہوا . اسکی ٹریڈنگ رینج 37311 سے 37562 کے درمیان رہی. جبکہ مارکیٹ میں 27 کروڑ 72 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا.

US Stocks میں دن کا مثبت رجحان پر اختتام ، Middle East کی صورتحال اور US Bonds Yields میں کمی
Dow Jones Industrial Average

دوسری طرف Nasdaq Composite میں بھی تیزی ریکارڈ کی گئی .معاشی سرگرمیاں 98 پوائنٹس اضافے  کے ساتھ 15 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 15003 پر بند ہوئیں  ۔ اسکی کم ترین سطح 14921  جبکہ مارکیٹ کا مجموعی شیئر والیوم 1 ارب 13 کروڑ 4 لاکھ رہا.

Nasdaq Composite
Nasdaq Composite Index

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button