US Stocks میں دن کا تیزی پر اختتام ، PCE کی سطح 0.3% پر آ گئی.

Dow Jones rises 500 points while Nasdaq sums up with slightly negative mood

US Stocks میں دن کا تیزی پر اختتام ہوا ہے . PCE کی سطح 0.3% پر آنے کے بعد Capital Market کی سرگرمیوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا . واضح رہے کہ گزشتہ روز جاری کی گئی رپورٹ میں Headline Inflation کی ریڈنگ  ایک سال کے دوران کم ترین رہی.

US PCE Report کی تفصیلات.

US Bureau of Economic Analysis کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2023 میں Inflation کی ریڈنگ توقعات کے مطابق 0.3 فیصد رہی. اگر اسکا تقابلہ گزشتہ ماہ کے ساتھ کریں تو ستمبر میں یہ انڈیکس 0.5 فیصد رہا تھا .  دوسری طرف Headline PCE ریڈنگ 3.0 فیصد آئی ہے . جبکہ اس سے قبل اتنی ہی پیشگوئی تھی .

US Stocks میں دن کا تیزی پر اختتام ، PCE کی سطح 0.3% پر آ گئی.
US PCE Report

Core PCE کا جائزہ لیں تو اسکی شرح 3.5 آئی ہے ،  مارکیٹ توقعات اتنی ہی تھی.  Federal Reserve کے Inflation کیلئے Preferred Guage سے Economy کا مثبت منظرنامہ سامنے آیا ہے . رپورٹ سامنے آنے کے بعد مارکیٹس سے Inflation کا رسک فیکٹر کم ہوا ، جس سے اسٹاکس میں خرید داری کی لہر دیکھی گئی .

موجودہ معاشی حالات میں یہ رپورٹ کتنی اہمیت کی حامل ہے.؟

رپورٹ سے CPI اور PPI دونوں کی نسبت زیادہ بہتر انداز سے Inflation کے عوام پر اثرات کا اندازہ کیا جاتا ہے اور زیادہ تر اسی رپورٹ کے اعداد و شمار کی بنیاد پر Federal Reserve اپنی اگلی میٹنگز کے دوران Monetary Policy کے بارے میں فیصلے کرتا ہے۔ معاشی ماہرین کے خیال میں ان حالات میں جبکہ فیڈرل ریزرو  Hike Rate پروگرام بند کر چکا ہے تب Inflation کی حقیقی صورتحال جانچنے کیلئے جیروم پاول اس رپورٹ کے اعداد و شمار جنوری میٹنگ سے پہلے ضرور چیک کریں گے

Stocks، Commodities اور Forex بالخصوص USD پر بھی اسکے اثرات مرتب ہوتے ہیں نیز عالمی مارکیٹس (Global Markets) کی سمت کا تعین بھی اسی پر منحصر ہوتا ہے۔  ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ مہینے کا آخری ہائی پروفائل ڈیٹا ہے جس سے جنوری  2024ء کی پالیسی میٹنگ تک FOMC  کے موڈ کا تعین اسی رپورٹ پر کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں یہ Policy Rates پر بھی دور رس اثرات مرتب کرے گی .

ڈیٹا کو US Consumer Price Index کی طرح انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے۔ جس سے امریکی صارفین کی Cost of living اور قوت خرید کا تعین کیا جاتا ہے۔ Core PCE کی اہمیت یوں بھی زیادہ ہے کہ US Monetary Policy کے تعین کیلئے  Headline Inflation کی پیمائش کا ترجیحی گیج ہے۔

US Stocks کی صورتحال.

Dow Jones Industrial Average میں دن کا اختتام مثبت انداز میں ہوا .  انڈیکس 520 پوائنٹس اضافے سے  35950 پر بند ہوا . اسکی ٹریڈنگ رینج 35592 سے 35970 کے درمیان رہی. جبکہ مارکیٹ میں 43 کروڑ 55 لاکھ شیئرز کا لیں دین ہوا.

مارکیٹ کے  وسطی سیشن میں ملا جلا رجحان ریکارڈ کیا گیا تاہم اختتامی سیشن میں سرمایہ کاروں کی طرف سے بڑے پیمانے پر خرید داری  ہوئی . یوں دن کا مجموعی منظرنامہ مثبت رہا .

US Stocks میں دن کا تیزی پر اختتام ، PCE کی سطح 0.3% پر آ گئی.
Dow Jones

دوسری طرف Nasdaq میں منفی رجحان رہا .معاشی سرگرمیاں 32 پوائنٹس کمی  کے ساتھ 14226 پر بند ہوئیں  ۔ اسکی کم ترین سطح 14127 رہی جبکہ مارکیٹ کا مجموعی شیئر والیوم ا ارب 53 کروڑ 27 لاکھ رہا.

US Stocks میں دن کا تیزی پر اختتام ، PCE کی سطح 0.3% پر آ گئی.
Nasdaq

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button