US Stocks میں دن کا منفی اختتام ، US CPI Report کے بعد سرمایہ کاروں کا محتاط انداز.
Upbeat Inflation data raised risk factor and diminished chances of early Rates Cut
US Stocks میں کاروباری دن کا اختتام منفی انداز میں ہوا. US CPI Report کے بعد سرمایہ کار محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں. توقعات سے زیادہ Headline Inflation سامنے آنے پر رسک فیکٹر میں اضافہ ہوا ہے. جبکہ ڈیٹا ریلیز ہونے کے بعد US Dollar Index میں تیزی دیکھی گئی. جو کہ 104.85 پر آ گیا ہے.
CPI Report کے US Stocks پر اثرات.
Bureau of Labor Statistics کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جنوری 2023ء میں Annual Consumer Price Index کی شرح 3.1 فیصد رہی. جبکہ اس سے قبل 2.9 فیصد کا تخمینہ تھا۔ Monthly Headline Inflation کی سطح 0.3 فیصد آئی ہے۔ خیال رہے کہ متوقع شرح 0.4 فیصد تھی . Core CPI کی سالانہ ریڈنگ 3.9 فیصد رہی۔ معاشی ماہرین 3.7 کی پیشگوئی کر رہے تھے.
ڈیٹا کا تقابلہ گزشتہ ماہ کے ساتھ کریں تو دسمبر میں Consumer Price Index کی سطح 3.4 جبکہ Core Inflation کی ریڈنگ 3.9 فیصد تھا. خیال رہے کہ گزشتہ رپورٹ میں Ukraine پر روسی حملے کے نتیجے میں آنیوالے Global Financial Crisis کے بعد پہلی بار Headline Inflation کی سطح صفر فیصد تک آئی ، لیکن اس بار ماہانہ شرح پہلے سے قدرے زیادہ رہی.
دو ماہ کے بعد Inflation میں اضافے سے Global Stocks کی طلب میں کمی واقع ہوئی. جبکہ Bonds Yields میں 12 بنیادی پوائنٹس کا اضافہ ہوا .
مارکیٹس کا ردعمل.
Dow Jones Industrial Average میں دن کا اختتام منفی انداز میں ہوا . انڈیکس 524 پوائنٹس کمی سے 38272 پر بند ہوا . اسکی ٹریڈنگ رینج 38039 سے 38699 کے درمیان رہی. جبکہ مارکیٹ میں32 کروڑ 26 لاکھ شیئرز کا لیں دین ہوا.
Nasdaq Composite میں بھی یہی صورتحال رہی .معاشی سرگرمیاں 286 پوائنٹس کمی کے ساتھ 15655 پر بند ہوئیں ۔ اسکی کم ترین سطح 15551 جبکہ مارکیٹ کا مجموعی شیئر والیوم 1 ارب 21 کروڑ 20 لاکھ رہا.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔