PIA کی اسٹاک ویلیو میں اضافہ ، حکومت کی طرف سے Privatization کی بجائے بحالی کا فیصلہ

Investment climbed to 13 months high , outsourcing Plan for Airports will also sealed for Next Government

PIA کی شیئر ویلیو میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے. جس کی بنیادی وجہ Corporation کی Privatization اور Pakistan کے تین بڑے Airports کی Outsourcing کے لئے بات چیت کو آئندہ منتخب حکومت کی تشکیل تک روک دیا جانا اور بحالی کے منصوبے کی تیاری ہے  .

Aviation Directorate کی طرف سے وزیر اعظم کو بریفنگ.

نگران حکومت نے Pakistan International Line کی نجکاری کا عمل روکنے کا فیصلہ کر لیا ہے . اس سلسلے میں Qatar اور UAE کی حکومتوں کو بھی Deal کو آئندہ منتخب حکومت تک روکنے  کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے . بتاتے چلیں کہ دونوں برادر ممالک کی ایئر لائنز اسکے 51 فیصد شیئرز خریدنے میں ڈیل کے بالکل قریب تھیں . 

PIA کی پرائیویٹائزیشن ، وجوہات کیا ہیں۔؟

Pakistan International Airlines گذشتہ ایک عشرے سے شدید مالیاتی خسارے کی شکار ہے۔ 1970ء کی دہائی میں دنیا کی بہترین ایئرلائن ہونے کا اعزاز کئی برسوں تک اپنے پاس رکھنے والی جنوبی ایشیائی ملک کی یہ فضائی میزبان سروس سفارشی بھرتیوں اور کرپشن کی نذر ایسے ہوئی کہ حالیہ عرصے میں اپنا معیار کھو بیٹھی اور اس پر تین بار Europe کیلئے آپریشنز پر پابندی عائد کی گئی۔

Government of Pakistan   کی طرف سے گزشتہ ماہ  جاری کی جانیوالی رپورٹ کے مطابق اسوقت قومی ایئرلائن 627 ارب روپے کی مقروض ہے۔ خیال رہے کہ اس کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 177 ارب روپے کے قریب ہے۔ اس طرح ہر سال Finance Division کو ریلوے اور اسٹیل مل کی طرح اربوں ڈالرز تنخواہوں کا بوجھ اٹھانا پڑ رہا ہے۔

IMF کے ساتھ Staff Level Agreement کی شرائط میں سے ایک شق یہ بھی ہے کہ کئی سالوں سے مسلسل خسارے کے شکار حکومتی اداروں کو Privatize کر دیا جائے گا۔ عالمی ادارے نے جن کمپنیوں کی نشاندہی کی تھی ان میں Steel Mills کے بعد دوسرا نمبر PIA کا تھا۔

دنیا کی بہترین ایئر لائن بحران کی شکار کیسے ہوئی؟

پاکستان میں یہ تاثر عام پایا جاتا ہے کہ حکومتی سرپرستی میں کام کرنیوالے تمام ادارے سرخ فیتے اور ناقص پلاننگ کے باعث بدترین معیار کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ تاہم اگر ہم اعداد و شمار اور عالمی اداروں کی رپورٹس کا جائزہ لیں تو ایسا نہیں ہے۔ کئی قومی ادارے جن میںOil and Gas Development Company اورPakistan Petroleum Limited قابل ذکر ہے مسلسل منافع بخش ثابت ہوئے ہیں رواں سال کے آغاز پر  OGDC کی PSX میں جمع کروائی گئی ڈیکلیریشن میں کمپنی کا منافع 33 ارب جبکہ PPL کا 54 ارب روپے ریا۔

تاہم PIA گذشتہ سال بھی 5 سو ارب روپے خسارے میں رہی۔ 2008ء کے بعد جمہوری ادوار میں سیاسی اثر و رسوخ استعمال کر کے اسٹیل ملز کی طرح PIA میں ہزاروں نان ٹیلنٹڈ افراد کو بھرتی کیا گیا۔ جن سے تنخواہوں کے حجم میں تو اضافہ ہوا لیکن اسکا شمار دنیا کی بدترین سروسز میں کیا جانے لگا۔

مارکیٹ کی صورتحال.

PIA کی شیئر ویلیو میں ہفتے کے آخری روز تیزی کا رجحان نظر آیا۔ جو کہ ایک موقع پر گزشتہ 13 ماہ کی بلند ترین سطح پر اپر کیپ کر گئی تھی . تاہم اس میں دن کا اختتام اس کے بالکل قریب 10 روپے 94 پیسے پر ہوا.

PIA کی اسٹاک ویلیو میں اضافہ ، حکومت کی طرف سے Privatization کی بجائے بحالی کا فیصلہ
PIA

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button