SEARL کی Share Price میں تیزی ، ادویات کی قیمتوں میں 35 فیصد تک اضافہ.

Demand for Pharma Stocks increased in Capital Market after implementation of New Taxes

SEARL Pakistan Limited کی اسٹاک ویلیو میں  اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے ۔ جس کی بنیادی وجہ گزشتہ دو روز کے دوران ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ، Letter of Credit کے اجراء پر عائد پابندیوں کا  خاتمہ ہے۔ جبکہ نگران حکومت نے نئے Capital Gain Taxes نافذ کر دئیے ہیں۔

خیال رہے  کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 4 ارب ڈالرز سے نیچے آنے کے بعد سابقہ  دور حکومت میں پر درآمدات پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ جس سے Pharmaceutical Sector  شدید متاثر ہوا تھا اور Life Saving Drugs  کی پیداوار بند ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا۔ تاہم International Monetary Fund  کے ساتھ معاہدے کے بعد انھیں مرحلہ وار بحال کیا جا رہا ہے .

SEARL Pakistan Limited کا تعارف

Searl Pakistan لمیٹڈ کا قیام British Companies Act 1917 کے تحت بطور پرائیویٹ لیمیٹڈ کمپنی 1965ء کو عمل میں آیا۔ تاہم 1991ء میں اسے Public Limited Company میں تبدیل کر کے کراچی اور لاہور اسٹاک ایکسچینجز میں رجسٹرڈ کروایا گیا۔ بتاتے چلیں کہ بعد ازاں ملک کی تینوں Stock Exchanges کو Pakistan Stock Exchange میں ضم کر دیا گیا تھا.

کمپنی کی بنیادی سرگرمیاں ادویات کی تیاری اور ان کی ڈسٹری بیوشن ہے اس کا ہیڈ آفس Karachi میں ہے۔ یہ Pakistani Pharmaceutical Company کے سب سے بڑا اور پرانے ناموں میں سے ہے۔ جس کی تیار کردہ ادویات نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے کئی دیگر ممالک کو Export کی جاتی ہیں۔

اہنے آغاز کے وقت SEARL کا بنیادی سرمایہ 20 کروڑ روپے رکھا گیا تھا۔ تاہم Securities and Exchange commission of Pakistan میں اس کا ادا شدہ سرمایہ  39 کروڑ شیئرز پر مشتمل ہے۔ جن میں سے Free Float کیلئے 17 کروڑ 52 لاکھ شیئرز دستیاب ہیں۔ جو کہ مجموعی تعداد کا 45 فیصد بنتے ہیں۔

اسے Intraday اور Holding، دونوں طرح کی ٹریڈ کیلئے انتہائی موزوں خیال کیا جاتا ہے۔ گذشتہ ایک سال کے دوران اسکی اسٹاک ویلیو 34.22 سے لے کر 64.09 روپے کے درمیان رہی۔ واضح رہے کہ 2018ء میں SEARL کی فی شیئر قدر 8 سو روپے تھی۔ اس کا طویل المدتی ہدف اسی قدر کا حصول ہے۔

ٹیکنیکی جائزہ

آج SEARL نے کاروباری دن کا آغاز گذشتہ روز کے اختتامیے 53 روپے 34 پیسے کی سطح سے  کیا۔ اسکی ٹریڈنگ رینج .45.90  سے 53.34 کے درمیان ہے ۔ 51.50 کی سطح پر اس نے اپنی 20 روزہ Moving Average کی Bullish سطح کو عبور کیا۔ واضح رہے کہ یہ اسکی  Fibonacci کی 61.8 ریٹریسمنٹ بھی ہے.

SEARL کی Share Price میں تیزی ، ادویات کی قیمتوں میں 35 فیصد تک اضافہ.
SEARL

ٹیکنیکی انڈیکیٹرز موجودہ سطح پر Strong Buy کی کال دے رہے ہیں۔ جبکہ مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 60 فیصد Bullish اور 40 فیصد Bearish ظاہر کر رہے ہیں۔اس طرح مجموعی Bias بھی Bullish ہے۔ سپورٹ لیولز 50.80، 50.60 اور 50.30  جبکہ مزاحمتی حدیں 51.30, 51.60 .اور 51.80 ہیں۔ تیسری مزاحمت عبور کرنے پر یہ اپنی 200 روزہ حرکاتی اوسط سے اوپر آ جائے گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button