کے۔ایس۔ای ہنڈرڈ انڈیکس کا ٹیکنیکی تجزیہ۔

آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ KSE100 محض 34 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 41984 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج مارکیٹ میں امریکی صدر کے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں بیان کی وجہ سے زیادہ تر سرمایہ کار سائیڈ لائن نظر آ رہے ہیں۔ آج مارکیٹ میں 141 کمپنیز کے حصص (Shares) کی قدر میں اضافہ اور 119 کی قدر میں کمی نظر آ رہی ہے جبکہ 6 کمپنیوں کے شیئرز میں ابھی تک جمعے کے اختتامیے سے کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔ اب تک 5 کروڑ سے زائد حصص کی ٹریڈ ہو چکی ہے جبکہ 2 گھنٹوں کی کاروباری سرگرمیوں کے دوران 30472 ٹریڈز دیکھنے میں آئی ہیں۔

ٹیکنیکی تجزیہ

اگر KSE100 کی گزشتہ 20 دن کی Simple Moving Average کا جائزہ لیں تو موجودہ لیول پر یعنی 41900 سے 42100 کے درمیان 40 فیصد سے زائد سرمایہ کار سائیڈ لائن رہتے ہیں۔ جبکہ 42100 سے اوپر سرگرم ہو جاتے ہیں جبکہ موجودہ سطح پر ہمیشہ Bulls کی طرف سے Strong Buying دیکھی گئی ہے جس سے انڈیکس 42400 اور 42700 کی نفسیاتی حدوں (R1 & R2 ) کو عبور کر جاتا ہے لیکن 42700 کی نفسیاتی حد کو عبور کرنے کے بعد 43 ہزار کے قریب Selling Trend شروع ہو جاتا ہے۔ جس سے Bears واپس انڈیکس کو 42 ہزار سے نیچے لے آتے ہیں

اس سطح پر انڈیکس 41700 کی سپورٹ پر موجود ہے جبکہ اس سے نیچے 41400 اور 40900 کے سپورٹ لیولز ہیں ۔ جبکہ اسکی SMA کے مطابق Buying کے لئے موزوں ترین سطحیں 41200، 41400 اور 41800 ہیں اگر Pivot points کا جائزہ لیں تو موجودہ سطح کا Pivot بھی 41875 ہے۔

بنیادی جائزہ

آج KSE100 کی کم ترین سطح 41821 اور بلند ترین لیول 41988 ہے ۔ اس طرح انڈیکس محض 167 پوائنٹس کے درمیان اتار چڑھاؤ کا شکار ہے اور 42 یزار کے بینچ مارک کے قریب انڈیکس گزشتہ 100 دنوں کی SMA میں اسی طرح سے سست روی کا شکار دیکھا گیا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button