امریکی اسٹاکس میں کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام

امریکی اسٹاکس میں کاروباری ہفتے کے آخری دن کاروباری سرگرمیوں کا اختتام مثبت انداز میں ہوا ہے۔ واضح رہے کہ رواں ہفتے کے دوران عالمی سطح پر اسٹاکس ملے جلے انداز میں ٹریڈ کرتے رہے۔ جس کی بنیادی وجہ دنیا کے تمام اہم ممالک کے مرکزی بینکوں کی طرف سے شرح سود (Interest rates) میں اضافے کے بیانات اور چین میں کورونا کے باعث 3 سال سے عائد سخت ترین سماجی اور معاشی پابندیوں کے خاتمے کے باعث عالمی سطح پر سست شرح نمو (Growth rate) کے باعث افراط زر (Inflation) کے رسک فیکٹر کے بڑھنے سے بھی اسٹاکس کی طلب (Demand) میں کمی ہے۔ تاہم آج امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) میں گراوٹ کے بعد امریکی اسٹاکس میں تیزی دیکھی گئی ہے۔

آج Dow Jones Industrial Average میں کاروباری سرگرمیوں کا اختتام 330 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 33375 کی سطح پر ہوا ہے۔ انڈیکس کی ٹریڈنگ رینج 32948 سے 33381 کے درمیان رہی جبکہ مارکیٹ کا شیئر والیوم 36 کروڑ 73 لاکھ سے زائد رہا ہے۔ مارکیٹ کے سرمایہ کاری کے حجم (Capitalization) میں 1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ NASDAQ میں بھی کاروباری ہفتے کے اختتام انتہائی مثبت سطح پر ہوا ہے۔ Nasdaq Composite انڈیکس 288 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 11140 کی سطح پر بند ہوا ہے۔ جبکہ Nasdaq100 بھی 323 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 11619 کی سطح اختتام پذیر ہوا ہے۔ S&P میں بھی سمت میں ٹریڈ جاری رہی۔ جس کے بعد S&P500 انڈیکس 73 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 3972 کی سطح پر بند ہوا ہے۔ جبکہ S&P400 بھی 41 پوائنٹس کے اضافے سے 2558 پر اختتام پذیر ہوا ہے۔

آج نیویارک اسٹاک ایکسچینج (NYSE) میں دن بھر مثبت رجحان رہا۔ NYSE Composite انڈیکس دن کے اختتام پر 207 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 15777 کی سطح پر اختتام پذیر ہوا ہے۔ انڈیکس نے آج کاروباری سرگرمیوں کا آغاز 15569 کے لیول سے کیا۔ جس کے بعد اسکی ٹریڈنگ رینج 15538 سے15777 کے درمیان رہی ، جبکہ اسکی سرمایہ کاری کے حجم (Market Capitalization) میں 1.34 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ RUSSEL2000 بھی اوسط درجے کے مثبت رجحان کے ساتھ 30 پوائنٹس کے اضافے سے 1867 پر بند ہوا ہے۔ آج RUSSEL کی مارکیٹ کیپیٹلائزیشن میں 1.69 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ آج انڈیکس میں 1847 کی سطح سے کاروباری سرگرمیوں کا آغاز ہونے کے بعد اکم ترین سطح 1836 جبکہ بلند ترین لیول 1867 رہا ہے۔ انڈیکس میں۔سب سے بہترین پرفارمنس Health Care Stocks کی رہی۔ آج امریکی مارکیٹس میں سب سے بہترین کارکردگی J.P Morgan کے اسٹاکس کی رہی جبکہ اس کے علاوہ Lululemon اورصDisney بھی شیئر والیوم کے اعتبار سے نمایاں رہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button