US Stocks میں دن کا مثبت اختتام، US Jolts Jobs Opening کے بعد Dollar کا دفاعی انداز.
US Private Sector's Labor Report squeezed the US Dollar during American Sessions

US Jolts Jobs Opening کے توقعات سے منفی اعداد و شمار سامنے آنے پر US Stocks میں دن کا اختتام مثبت انداز میں ہوا . Private Sector کی اس رپورٹ سے مارکیٹس میں Monetary Policy کے حوالے سے بے یقینی میں اضافہ اور US Dollar کی طلب میں کمی واقع ہوئی. یہی وہ محرک ہے جس کا ایڈوانٹیج US Stocks نے حاصل کیا.
US Jolts Jobs Openings کی تفصیلات.
US Bureau of Labor Statistics کی طرف سے جاری کردہ ڈیٹا میں جنوری 2025ء کے دوران US Private Sector میں جاری ہونیوالی نئی ملازمتوں کی تعداد 76 لاکھ رہی. خیال رہے کہ معاشی ماہرین 80 لاکھ 70 ہزار کانٹریکٹس کی پیشنگوئی کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ دسمبر میں یہ تعداد 80 لاکھ 9 ہزار رہی تھی۔ اس طرح ہائر کئے جانیوالے پروفیشنلز کی تعداد میں گزشتہ ماہ کی نسبت 2 فیصد کمی واقع ہوئی .جبکہ مارکیٹ توقعات 4.6 فیصد اضافے کی تھی۔

اپنے عہدوں سے استعفی دینے والوں کی شرح 3.5 فیصد رہی۔ بتاتے چلیں کہ دسمبر 2024 کی ریڈنگ 2.0 فیصد تھی۔ رپورٹ سے US Labor Market پر Inflation اور Recession کے دباؤ میں اضافہ. اور معاشی سرگرمیوں میںسست روی کی نشاندہی ہو رہی ہے۔ خیال رہے کہ اسے شماریاتی بیورو کا لیبر سروے بھی کہا جاتا ہے. اور اسکی اہمیت US Non Farm Payroll کے بعد تمام رپورٹس میں سب سے زیادہ ہے۔ جس سے US Labor Industry کی حقیقی صورتحال کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ US Dollar میں آج فروخت کا دباؤ دیکھا گیا.
Jolts Jobs Opening کیا ہے اور یہ کیسے US Economy کی عکاسی کرتی ہے؟
Jolts Jobs Opening Report ایک اہم Economic Indicator ہے. جو US Economy کی صورتحال اور کارکردگی کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ رپورٹ Bureau of Labor Statistics (BLS) کی جانب سے ہر مہینے جاری کی جاتی ہے. اور اس میں پرائیویٹ سیکٹر میں Job Openings، Hires، اور Separations کے بارے میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔
ملازمتوں کی تعداد US Economy میں جاری Job Market کی طلب کی عکاسی کرتی ہے۔ جب Job Openings کی تعداد زیادہ ہوتی ہے، تو یہ ظاہر کرتا ہے کہ کاروبار نئے ملازمین کی تلاش میں ہیں، جو کہ Economic Growth کی علامت ہے۔ اس کے برعکس، کم Job Openings کی تعداد Economic Slowdown کی نشاندہی کرتی ہے۔
Hires کی تعداد بتاتی ہے کہ کتنے لوگوں کو نوکریوں پر بھرتی کیا گیا ہے۔ یہ اعداد و شمار US Economy کی ترقی کی رفتار کا ایک اہم اشاریہ ہیں۔ اگر Hires کی تعداد بڑھ رہی ہے، تو یہ مثبت Economic Sentiment کی عکاسی کرتا ہے۔ اس کے برعکس، اگر Hires کی تعداد کم ہو رہی ہے، تو یہ Labor Market کی کمزوری کا اشارہ ہو سکتا ہے۔
US Stocks کا ردعمل۔
ڈیٹا جاری ہونے کے بعد US Dollar Index اور US Bonds Yields میں گراوٹ نظر آ رہی ہے۔ موخرالذکر U.S Sessions کے دوران 5 بنیادی پوائنٹس کمی سے سے 4.54 فیصد پر پہنچ گئے ۔ جبکہ ان میں مندی کا بھرپور ایڈوانٹیج US Stocks نے حاصل کیا.
DJI نے دن بھر کے اتار چڑھاؤ کے بعد دن کا اختتام 134 پوائنٹس کے اضافے سے 44556 پر کیا . جبکہ مارکیٹ میں ٹریڈ ہونیوالے شیئرز کی تعداد 43 کروڑ 75 کروڑ رہی.

دوسری طرف Tech. Stocks میں آنیوالی تیزی کی ریلی آج بھی برقرار رہی. جس سے Nasdaq100 میں کاروباری دن کا اختتام 269 پوائنٹس کے اضافے سے 21566 کی سطح پر ہوا.

دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔