US Stocks میں دن کا ملا جلا اختتام ، US Bonds Yields میں اضافہ.

Geopolitical Tensions renewed demand for US Dollar, struck the equities in narrow range

US Stocks میں معاشی سرگرمیوں  کا ملا جلا اختتام ریکارڈ کیا گیا ہے . جس کی بنیادی وجہ گزشتہ روز Middle East Ceasefire کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال اور Rafah پر بمباری کے بعد Risk Factor بڑھنے سے US Bonds Yields میں ہونیوالا اضافہ ہے. ایسے میں Equities سرمایہ کاروں کے سائیڈ لائن ہونے پر محدود رینج اختیار کر گئیں.

خیال رہے کہ گزشتہ روز  Hamas نے Temporary Ceasefire کیلئے Egyptian Plan تسلیم کر کے عالمی ماہرین کو حیران کر دیا تھا. تاہم Israel نے پیشکش یہ کہتے ہوئے مسترد کر دی تھی کہ Israeli Military Operation in Rafah مکمل فتح حاصل ہونے تک جاری رہے گا.

Middle East کی صورتحال اور US Stocks کا ردعمل.

Hamas  نے Egypt اور Qatar کی ثالثی میں کیے جانے والے Ceasefire Agreement کی شرائط پر اتفاق کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم Israel  نے اس معاہدے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ اُن کے اہم اور بنیادی مطالبات سے مطابقت نہیں رکھتا‘ اور مزید یہ کہ اسرائیل اب ایک  نئے قابل قبول معاہدے کے لیے Cairo میں اپنا ایک وفد بھیج رہا ہے۔

ایسے میں Global Stocks کے سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اختیار کر گئے ہیں. اور خرید داری  میں جو تیزی Rafah Operation کے اعلان سے پہلے دیکھی جا رہی تھی ، وہ European Sessions شروع ہونے پر  بالترتیب پہلے محدود رینج اور پھر منفی رجحان میں تبدیل ہو گئی.

ادھر Hamas Militants کی جانب سے Ceasefire Cairo Plan پر رضامندی کا اعلان سامنے آنے کے فوراً بعد Israeli Defence Forces  نے Eastern Rafah میں مخصوص اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تازہ ترین حملوں سے قبل انھوں نے Palestinians کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایات جاری کیں جس کے بعد ہزاروں لوگ Northern Rafah میں واقعے اس حصے کی جانب منتقل ہو گئے ہیں جسے Israeli Military  نے Humanitarian Region قرار دے رکھا ہے.

عالمی طاقتوں کا ردعمل اور تازہ ترین صورتحال.

دنیا بھر میں اس حوالے سے مختلف ردعمل دیا جا رہا ہے . White House نے اپنے ابتدائی ردعمل میں  Ceasefire کو قبل از وقت قیاس آرائیاں قرار دیتے ہوئے کہا  کہ Biden Administration اپنے اسرائیلی دوستوں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے. تاہم رات گئے صدر جو بائڈن کے خصوصی احکامات پر Israeli War on Gaza میں استمعال ہونیوالے مختلف ہتھیاروں پر پابندی عائد کر دی گئی.

اب تک United States رفح میں کسی بھی ایسی Israeli Land Operation  یا Military Movements کی مخالفت کرتا ہے جس سے Palestinian Citizens کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہو۔ تاہم امریکی خدشات کے باوجود Israeli Defence Minister  نے حال ہی میں اپنے امریکی ہم منصب پر واضح کیا تھا کہ Rafah میں زمینی کارروائی کے علاوہ اُن کے پاس کوئی آپشن موجود نہیں ہے کیونکہ حماس نے Temporary Ceasefire اور یرغمالیوں کی رہائی جیسی ہر تجویز کو اس سے قبل مسترد کر دیا تھا.

دوسری طرف Turkish President رجب طیب اردگان نے Israeli Reaction on Ceasefire Plan کو منافقت کے اعلیٰ درجے کی مثال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ Genocide in Gaza کے مرکزی کردار اور اسکے سہولت کاروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی . 

US Stocks کی صورتحال.

Dow Jones Industrial Average میں دن کا اختتام ملے جلے انداز میں ہوا .  انڈیکس 31 پوائنٹس کے اضافے سے 38884  پر بند ہوا . اسکی ٹریڈنگ رینج 38844 سے 38990 کے درمیان رہی. جبکہ مارکیٹ میں 36 کروڑ 68 لاکھ شیئرز کا لیں دین ہوا.

مارکیٹ کے ابتدائی اور وسطی سیشنز میں منفی رجحان رہا تاہم معاشی سرگرمیوں کے اختتام پر خرید داری کی لہر ریکارڈ کی گئی . جس سے مجموعی منظرنامہ بھی مثبت ہو گیا .

US Stocks میں دن کا ملا جلا اختتام ، US Bonds Yields میں اضافہ.
Dow Jones composite Index

Nasdaq100 کے اختتامی سیشن کے دوران بھی ملا جلا رجحان دیکھا گیا .معاشی سرگرمیاں محض 2 پوائنٹس کی معمولی  مندی کے ساتھ 18091 پر بند ہوئیں  ۔ اسکی کم ترین سطح 18061  جبکہ مارکیٹ کا مجموعی شیئر والیوم  22 کروڑ 42 لاکھ رہا.

US Stocks میں دن کا ملا جلا اختتام ، US Bonds Yields میں اضافہ.
Nasdaq100 at Closing on 8th May

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button